ETV Bharat / state

Morena Road Accident مورینا میں کار اور ٹرک کے درمیان تصادم، دو کی موت - مورینا میں کار حادثہ

ضلع مورینا میں گزشتہ تین دنوں سے سڑک حادثے پیش آرہے ہیں۔ آج مورینا کے دیمانی تھانہ علاقے کے تحت گاؤں چرپورہ میں سڑک حادثہ پیش آیا جس میں دو افراد کی موت ہو گئی۔ Car Accident in Morena

مورینا میں کار اور ٹرک کے درمیان تصادم، دو کی موت

author img

By

Published : Jun 20, 2023, 2:19 PM IST

مورینا: مدھیہ پردیش کے مورینا ضلع میں ایک تیز رفتار ٹرک نے کار کو پیچھے سے ٹکر ماردی، جس میں دو کار سواروں کی موت ہو گئی اور دوسرا شدید طور سے زخمی ہو گیا۔ مہلوکین میں بدھ مت کے ریاستی صدر راجندر سنگھ عرف دھما جیوتی بھی شامل ہیں۔ سٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اتل سنگھ نے آج یہاں بتایا کہ بدھ مت کے ریاستی صدر دھما جیوتی اپنے تین بدھ بھکشوؤں کے ساتھ راجستھان کے دھول پور میں ایک پروگرام میں شرکت کے بعد کل دیر رات ضلع کے دیمانی تھانہ علاقے کے تحت گاؤں چرپورہ میں واقع اپنے آشرم واپس آ رہے تھے۔ تبھی آگرہ-ممبئی قومی شاہراہ پر سکرودا نہر کے قریب ایک ٹرک نے ان کی کار کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔

ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار کے پرخچے اڑ گئے اور دھما جیوتی سمیت دو افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ ایک بدھ بھکشو شدید زخمی ہو گیا، جسے علاج کے لیے مورینا کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ سٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے بتایا کہ حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرک سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس جائے حادثہ کے قریب نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج اسکین کر رہی ہے تاکہ ٹرک اور اس کے ڈرائیور کو گرفتار کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: Morena Road Accident مورینا میں بس کھائی میں پلٹی، دو مسافروں کی موت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.