ملک کی گیارہ ریاستوں کی 54 اسمبلی سیٹوں کےلیے ضمنی انتخابات تین نومبر کو ہوں گے جبکہ بہار کی ایک لوک سبھا سیٹ اور منی پور کی ایک اسمبلی سیت کےلیے ضمنی انتخابات سات نومبر کو ہوں گے۔ کووڈ-19 کے پیش نظر مقامی حالات کی وجہ سے آسام ،تمل ناڈو،کیرالہ اور مغربی بنگال کی سات سیٹوں کےلئے ضمنی انتخابات نہیں ہوں گے۔
الیکشن کمیشن نے منگل کو یہاں اعلان کیا کہ بہار کی بالمیکی نگر پارلیمانی سیٹ کےلیے ضمنی انتخابات سات نومبر کو ہوں گے ۔ اسی دن منی پور کی ایک اسمبلی سیٹ کےلیے بھی الیکشن ہوگا۔ مدھیہ پردیش اسمبلی کی 27،گجرات کی آٹھ ،اترپردیش کی چھ ،جھارکھنڈ کی دو،کرناٹک ، اوڈیشہ اور ناگالینڈ کی دو دو ،منی پور کی ایک ،ہریانہ، تلنگانہ اور چھتیس گڑھ کی ایک ایک سیٹ کےلئے ضمنی انتخابات نومبر کو ہوں گے۔
کمیشن کے مطابق 54 اسمبلی الیکشن کےلیے نوٹیفکیشن نو اکتوبر کو جاری ہوگی جبکہ ووٹنگ تین نومبر کو ہوگی۔ بہار کی پارلیمانی سیٹ کےلئے ووٹنگ سات نومبر کو ہوگی۔ اس کےلئے نوٹیفکیشن 13 اکتوبرکو جاری ہوگی۔ جہاں تین نومبر کو ووٹنگ ہوگی وہاں نامزدگی کی آخری تاریخ 16 اکتوبر ہے اور پرچہ نامزدگی کی جانچ 17 اکتوبر کو ہوگی اور نام واپس لینے کی آخری تاریخ 19 اکتوبر ہے۔
جہاں سات نومبر کو ووٹنگ ہوگی اس کےلیے نوٹیفکیشن 13 اکتوبر کو جاری ہوگی۔ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخی 20 اکتوبر ہے۔ پرچہ نامزدگی کی جانچ 21 کو ہوگی اور نام واپس لینے کی آخری تاریخ 23 اکتوبر ہے۔
الیکشن کمیشن نے 11 ریاستوں کی 54 اسمبلی نشستوں اور بہار میں ایک لوک سبھا نشست کےلیے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ چھتیس گڑھ میں ایک اسمبلی نشست، گجرات میں 8، ہریانہ میں ایک، جھارکھنڈ میں 2، کرناٹک میں 2، مدھیہ پردیش میں 28، منی پور میں 2، ناگیلینڈ میں 2 اڈیشہ میں 2، تلنگانہ میں ایک اور اترپردیش کی ایک نشست پر ضمنی انتخابات کا شیڈول آج الیکشن کمیشن نے جاری کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کا عمل یکم جنوری 2020 کی ووٹر لسٹ کے تحت منعقد کئے جائیں گے جبکہ اس سال 80 سال سے زائد عمر کے رائے دہندے پوسٹل بیلٹ کے ذریعہ ووٹنگ میں حصہ لے سکتے ہیں۔ ایسے افراد گھر سے ووٹ دے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کورونا متاثرین کو بھی پوسٹل بیلٹ کی سہولت دی جائے گی اور پول ورکرز متاثرہ شخص کے گھر جائیں گے اور پوسٹل بیلٹ جمع کریں گے جبکہ سارے عمل کی ویڈیو گرافی بھی کی جائے گی۔ ضمنی انتخابات کے دوران کورونا انفیکشن کے چلتے کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے رہنمایانہ اصولوں پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے گذشتہ روز جاری ایک بیان میں بتایا گیا تھا کہ ’کیرالا، تمل ناڈو، آسام اور مغربی بنگال کی 7 اسمبلی نشستوں کےلیے ضمنی انتخابات اس مرحلہ کے تحت منعقد نہیں ہوں گے۔ اگلے برس آسام، کیرالا، تمل ناڈو دو، دو اور مغربی بنگال میں ایک نشست پر ضمنی انتخابات متعقد ہوں گے۔ ضمنی انتخابات کے تحت مدھیہ پردیش میں سب سے زیادہ 28 اسمبلی نشستوں پر انتخابات منعقد ہوں گے۔
ریاست اترپردیش کی سات سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تین نومبر کو ووٹنگ ہوگی اور 10 نومبر کو نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔ رامپور سیٹ پر الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ ریاست اترپردیش میں آٹھ سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہونے ہیں لیکن صرف 7 سیٹوں کے لیے انتخابات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ آٹھ سیٹوں پر انتخابات ہونے ہیں لیکن رامپور کی 'سوار' سیٹ پر فی الحال الیکشن نہیں ہوگا۔ اتر پردیش کی جن سات سیٹوں پر الیکشن ہونے ہیں، ان میں بلند شہر، بانگر مؤ، گھاٹم پور، دیوریا، نوگواں سادات، ملہانی اور ٹونڈلا جبکہ رامپور سیٹ پر الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ بتا دیں کہ اترپردیش میں 8 سیٹوں پر الیکشن ہونے ہیں، ان میں دو سیٹوں پر سماج وادی پارٹی کا قبضہ تھا جبکہ چھ سیٹوں پر بی جے پی کا قبضہ تھا۔ سبھی سیاسی پارٹیاں ان سیٹوں پر جیت کر سنہ 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں خود کو مضبوط بنانے کی کوشش کریں گی۔ اس لحاظ سے ضمنی انتخابات کو 2022 اسمبلی الیکشن کا 'سیمی فائنل' کہا جا سکتا ہے۔