مدھیہ پردیش میں 28 اسمبلی حلقوں میں ہورہے اہم ضمنی انتخابات کے لئے انتخابی مہم کے لئے کانگریس کے اسٹار کمپینروں کی فہرست میں سینئر لیڈر راہل گاندھی، محترمہ پرینکا گاندھی، مکل واسنک، کمل ناتھ اور دگ وجے سنگھ کے نام بھی شامل ہیں۔
اسٹار کمپینروں کی فہرست کانگریس کی جانب سے الیکشن کمیشن کے حوالے کردی گئی ہے۔ تیس لیڈروں کی اس فہرست میں راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت، چھتیس گڑھ کے وزیراعلی بھوپیش بگھیل، نوجوت سنگھ سدھو، راجستھان کے سینئر لیڈر سچن پائلٹ، مہاراشٹر کے سابق وزیراعلی اشوک چوہان، سینئر لیڈر رندیپ سرجے والا، کانتی لال بھوریا، سریش پچوری، ارون یادو، اجے سنگھ اور وویک تنکھا کے نام بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ جی کشن ریڈی کا لداخ دورہ
مدھیہ پردیش میں 28 اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے ووٹنگ تین نومبر کو ہے اور نتائج 10 نومبر کو اعلان کئے جائیں گے۔ ان سیٹوں پر انتخابی مہم تیز ہونے لگی ہے۔ابھی تک کانگریس کی جانب سے ریاست کے کانگریس صدر کمل ناتھ ہی انتخابی جلسوں سے خطاب کررہے ہیں۔