ETV Bharat / state

خود انحصاری کی راہ پر چلتے ہوئے نئے ہندوستان کی تعمیر کریں: ٹنڈن - دستکار

مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن نے لاک ڈائون کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تاجروں اور صنعت کاروں کو دستکاری کو بڑھاوا دینے اور ہاتھوں سے تیار کرنے والی اشیاء میں اضافہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

خود انحصاری کی راہ پر چلتے ہوئے نئے ہندوستان کی تعمیر کریں: ٹنڈن

author img

By

Published : May 16, 2020, 11:05 PM IST

مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹندن نے تاجروں سے اپیل کی ہے کہ معاشی پیکج کے ذریعہ جو وسائل مہیا کرائے گئے ہیں ان کا استعمال کرتے ہوئے گھریلو طور سے اشیاء تیار کریں۔

مسٹر ٹنڈن نے آج کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس کے ذریعہ منعقد ویڈیو کانفرنسنگ میں گورنر ہاؤس سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا ‘‘کورونا وائرس کا بحران ہے لیکن معیار بہتر کرنے اور معاشی رفتار کے لئے ایک موقع بھی ہے۔ ضرورت اپنی صلاحیتوں کو پہچاننے اور نئی سمت پر چلنے کے عزم کی ہے۔’’ کانفرنس میں ملک کے مختلف مقامات کے تاجر موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کورونا بحران سے پریشان ہے۔ ملک کی قیادت مثبت ہے۔ اس کی نگاہ ہر چیز پر ہے۔ معاشی پیکج کو ہمت والا قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں سب کو کچھ نہ کچھ دیا گیا ہے۔

معاشی پیکج میں غیر معمولی امکانات ہیں۔ کسان، تاجر، مزدور، نوجوان، خواتین اور صنعتیں وغیرہ سبھی کے لئے اس میں انتظام کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کا فائدہ کیسے لیا جائے ، کیا نیا کیا جائے، موجودہ تجارت میں کیا بہتری کی جائے اس کی فکر کریں، تنظیم اس سمت میں اپنے اراکین کی قیادت کرے۔

لال جی ٹنڈن نے کہا کہ وزیراعظم نے خواتین کو بااختیار بنانے کا جو عزم کیا تھا اس کے اثرات سبھی شعبوں میں ہماری بہنوں کی موجودگی دکھ رہی ہے۔ شہری اور دیہی سبھی شعبوں میں خواتین چھوٹے اور مائیکرو صنعتوں میں پیداوار کر رہی ہیں۔ کورونا بحران کے دوران دنیا کی جو حالت ہے۔ اس میں خواتین کے لئے معاشی خود انحصاری اور ترقی کا نیا راستہ کھلا ہے۔ آج حکومت خواتین کے پیچھے ہیں۔ سماج ان کے ساتھ ہے۔ ملک میں کھادی، دستکاری کا ملکی نظام قائم ہے۔ اس میں اضافہ کرنے کا یہ مناسب وقت ہے۔ حکومت نے خزانہ کھول دیا ہے تاکہ آپ اپنا کام بڑھائیں۔ دنیا میں ہاتھوں سے بنا ہوا سامان ہاتھوں ہاتھ لیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.