دلیپ کمار کے مداح خالد عابدی پانچ سال کی عمر سے ان کی اداکاری کے مداح ہیں، اور آج ان کی عمر 80 سال ہے۔ لیکن ان کی دلیپ کمار کے تئیں دیوانگی میں کمی نہیں آئی ہے۔
خالد عابدی پر دلیپ کمار کی دیوانگی کا عالم یہ ہے کہ اب تک دلیپ کمار پر جتنی بھی کتابیں اور رسالے شائع ہوئی ہیں، وہ ان کے پاس موجود ہیں۔
خالد عابدی، دلیپ کمار کی انتقال کی خبر سے رنجیدہ ہیں اور دربھری آواز میں وہ کہتے ہیں کہ ان کا صدمہ برداشت کرنا بڑا مشکل ہے۔
خالد عابدی ہر برس دلیپ کمار کی یوم پیدائش کے موقع پر قرآن خوانی کے ساتھ۔ ساتھ انعامی مقابلے بھی منعقد کرتے رہے ہیں۔
فلم 'آزاد' دیکھ کر خالد عابدی دلیپ کمار کے بڑے مداح ہو گئے تھے۔ ان کی بہترین اداکاری خالد عابدی کے دل میں یوں جگہ بنائی کہ وہ آج بھی ان کے بڑے مداح ہیں۔
خالد عابدی کو دلیپ کمار کا بولنا، چلنا، ان کی اداکاری اور خاص طور سے دلیپ کمار جس طرح سے اردو زبان کا استعمال کرتے ان کو وہ بہت اچھا لگتا تھا۔ اس لیے دلیپ کمار سے محبت بڑھتی گئی اور یہی وجہ ہے کہ دلیپ کمار پر لکھی گئی کتابیں اور رسالہ خالد عابدی کے پاس موجود ہے۔
خالد عابدی بتاتے ہیں کہ جب پہلی بار دلیپ کمار بھوپال آئے تو انہیں بھوپال کے لوگوں نے لڈوں میں تولا تھا اور ان کے تعلقات بھوپال کے اس وقت کے لوگوں سے بھی اچھے ہوا کرتے تھے۔
خالد عابدی نے کہا سائرہ بانو کے والد صاحب جو کہ دہلی کے رہنے والے تھے مگر ان کا تعلق بھوپال کے شاہی خاندان سے بھی تھا۔ جب دلیپ کمار کی شادی ہوئی تو ان کی شادی کا ولیمہ بھوپال کے لوگوں نے بھی بہت دھوم دھام سے منایا تھا۔
دیپ کمار کی ایک سپر ہٹ فلم "نیا دور" اس وقت بھوپال میں شوٹ کی گئی تھی اور اس فلم میں جو تانگہ استعمال کیا گیا تھا،اس میں لوگ بیٹھ کر گھوما کرتے تھے اور لوگوں کو بتایا کرتے تھے کہ ہم دلیپ کمار والے تانگے میں بیٹھے تھے۔
عابدی نے کئی آرٹیکل دلیپ کمار پر لکھے ہیں اور انہیں پوسٹ بھی کیے ہیں اور جب دلیپ کمار کو بھوپال آئے تو انہوں نے خالد عابدی کے نام کا ذکر بھی کیا تھا۔
مزید پڑھیں: دلیپ کمار کو بنارس کے اس ہوٹل کا ذائقہ بے حد پسند تھا
خالد عابدی نے کہا کہ دلیپ کمار کا یوں چلے جانا ہمارے لئے ایک بڑا نقصان ہے کیونکہ ایک بہترین اداکار کے ساتھ ایک اردو کو چاہنے والا بھی اس دنیا کو الوداع کہہ گیا۔