ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کشتی میں سوار تمام افراد موہ علاقہ کے باشندے تھے اور وہ لوگ اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کے لئے بھرواہ گئے تھے۔ وقت گزاری کے لئے یہ لوگ آج نرمدا ندی کا لطف لینے گئے تھے۔
کھیڑی گھاٹ پر مورٹکا پل کے نیچے ندی میں کشتی کا توازن بگڑنے سے پلٹ گئی اور کشتی میں سوار افراد ڈوبنے لگے۔
گھاٹ پر موجو ملاحوں اور غوطہ خوروں نے موقع پر پہنچ کر آٹھ افراد کو پانی سے باہر نکالا اور انہیں علاج کے لئے بھرواہ کے اسپتال میں داخل کیا۔
کشتی میں کل کتنے افراد سوار تھے۔ اس کی تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔ ملاحوں اور غوطہ خوروں کی ٹیم لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہے ۔
موقع واردات میں انتظامیہ کے اعلی حکام بھی پہنچ چکے ہیں۔