ETV Bharat / state

کووڈ 19: اندور میں خون عطیہ کیمپ - کورونا وائرس

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں تنظیم آواز نے اسپتالوں میں خون کی کمی کو پورا کرنے کے مقصد سے خون عطیہ کیمپ کا اہتمام کیا۔

اندور: خون عطیہ کیمپ
اندور: خون عطیہ کیمپ
author img

By

Published : Jul 25, 2020, 7:50 PM IST

اندور میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اندور میں متاثرین کی تعداد 6000 سے بھی زیادہ ہوگئی ہے جبکہ اس مہلک وبا سے 342 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ 1500 سے زائد مریض زیر علاج ہیں۔ کورونا پر قابو پانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

اندور: خون عطیہ کیمپ

کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں کا اسپتال جانا دشوار ہوگیا ہے، ایک تو کورونا کا خوف اور دوسرا معاشرے کا، جو شک کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

وہیں اسپتالوں کے بلڈ بینک میں خون کی کمی ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے مریضوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، اسی کو دیکھتے ہوئے شہر کی سماجی تنظیم آواز گروپ نے کورونا وبا کے دور میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا۔جس میں بڑی تعداد میں مسلم نوجوان اور خواتین نے خون عطیہ کیا اور کہا کہ یہ انسانی خدمات کی بہترین مثال ہے جب کہ کورونا وبا کی وجہ سے اسپتالوں میں خون کی کمی ہوگئی ہے، ایسے میں ایکسیڈنٹ اور دیگر مریضوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.