ETV Bharat / state

Kharge Slam BJP بی جے پی غریبوں کے لیے نہیں بلکہ صنعت کاروں کے لیے کام کرتی ہے، کھڑگے

کھڑگے نے کہا کہ جب وزیر اعظم نریندر مودی مدھیہ پردیش آتے ہیں تو انہیں ویاپم گھپلہ یاد نہیں آتا، انہیں پٹواری گھپلہ یاد نہیں آتا۔ وہ آپ تمام عوام سے کہنا چاہتے ہیں کہ جب مودی آپ کے درمیان آئیں تو آپ ان سے پوچھیں کہ گھپلوں کے دوران وہ کہاں تھے۔

کھڑگے
کھڑگے
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 7, 2023, 10:19 PM IST

گوالیار: کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے آج الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) غریبوں کے لیے نہیں بلکہ صنعت کاروں کے لیے کام کرتی ہے۔

کھڑگے نے یہاں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ آپ کو بتانا چاہتے ہیں کہ بی جے پی حکومت غریبوں کی طرف نہیں دیکھ رہی ہے، بلکہ صرف بڑے صنعت کاروں کو دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے 4.5 ہزار کلومیٹر طویل بھارت جوڑو مارچ کیا، جس میں وہ غریبوں سے ملے، کسانوں سے ملے، خواتین سے ملے اور سب کو گلے لگاکر چلے۔

انہوں نے کہا کہ آج وہ ہم سے پوچھتے ہیں کہ کانگریس نے ملک کے لئے کیا کیا؟ کانگریس نے ملک کو متحد رکھنے کے لیے اپنا خون اور پسینہ دیا ہے۔ سابق وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی نے ملک کے لیے اپنی جان کی قربانی دی اور آنجہانی راجیو گاندھی نے دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے اپنی جان قربان کی۔

کانگریس صدر نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت والی مدھیہ پردیش کئی طریقوں سے پہلے نمبر پر ہے۔ 18 سال اقتدار میں رہنے کے بعد بھی مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی ووٹ حاصل کرنے کے لیے ڈرامہ کرتے ہیں۔ ان کی حکومت کا کامیابی بدعنوانی میں پہلے نمبر پر ، کسانوں کی خودکشی میں نمبر ایک، غذائی قلت میں نمبر ایک، خواتین ، ایس سی، ایس ٹی اور قبائلیوں پر مظالم میں نمبر ایک ، بے روزگاری میں نمبر ایک۔ یہ سب کر کے انہوں نے اس ریاست کو ایک بیمارو ریاست بنا دیا ہے۔

گھپلوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کھڑگے نے کہا کہ جب وزیر اعظم نریندر مودی مدھیہ پردیش آتے ہیں تو انہیں ویاپم گھپلہ یاد نہیں آتا، انہیں پٹواری گھپلہ یاد نہیں آتا۔ وہ آپ تمام عوام سے کہنا چاہتے ہیں کہ جب مودی آپ کے درمیان آئیں تو آپ ان سے پوچھیں کہ گھپلوں کے دوران وہ کہاں تھے۔ یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.