ETV Bharat / state

'بی جے پی رائے عامہ کو ختم کرنا چاہتی ہے' - بھارتیہ جنتا پارٹی

مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر الزام عائد کرتے ہوئے شدید نکتہ چینی کی ہے۔

مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر الزام عائد کرتے ہوئے شدید نکتہ چینی کی ہے

author img

By

Published : Aug 26, 2020, 9:48 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ دِگ وجے سنگھ نے آج الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی برسراقتدار پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) رائے عامہ کو ختم کرنا چاہتی ہے۔

مسٹر سنگھ نے یہاں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ ریاست میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں سب سے بڑا معاملہ جمہوریت کو بچانا ہے یا ختم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک اراکین اسمبلی کی خرید وفروخت جاری رہے گی ریاست میں عدم استحکام کا ماحول رہے گا۔

ریاست کے نوجوانوں کو سرکاری ملازمت دینے کے فیصلے پر انہوں نے کہا کہ کانگریس کے دور میں ایسا ضابطہ تھا جسے بی جے پی کی سرکار آنے کے بعد ختم کردیا گیا۔

راجیہ سبھا کے رکن اسمبلی نے کہا کہ ابھی تک ریاستی سرکار نے اس سلسلے میں گجٹ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ہے اس لیے گجٹ نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے تک ہم یقین نہیں کریں گے۔

کانگریس ورکنگ کمیٹی کے سلسلے میں انہوں نے کہا کہ کانگریس کو اگلے چھ ماہ میں نیا صدر مل جائے گا۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کے اجلاس میں اس سلسلے میں فیصلہ کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.