ETV Bharat / state

KP Yadav Controversial Remark سندھیا خاندان کے خلاف تبصرہ کرنے پر بی جے پی کے رکن پارلیمان بھوپال طلب - جھانسی کی رانی لکشمی بائی

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمان کے پی یاردو نے ایک پروگرام میں نام لیے بغیر سندھیا خاندان پر رانی لکشمی بائی سے غداری کا الزام لگایا تھا، جس کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی نے انہیں بھوپال طلب کر کے ان کی سرزنش کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 27, 2023, 2:36 PM IST

بھوپال: بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمان کے پی یادو نے ماں جیجا بائی سمان تقریب میں سندھیا خاندان کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ جھانسی کی رانی لکشمی بائی کے ساتھ دھوکہ دہی کی وجہ سے ملک کو 100 سال بعد آزادی ملی۔ ذرائع نے بتایا کہ جھانسی کی رانی لکشمی بائی سے غداری کرنے کے بیان کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی نے گنا شیوپوری کے رکن پارلیمان کے پی یادو کو بھوپال ہیڈکوارٹرز میں طلب کر لیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے کے پی یادو کی سخت سرزنش کی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یادو نے تنظیم کے سامنے اپنی وضاحت بھی رکھی ہے۔ واضح رہے کہ جب رکن پارلیمنٹ کے پی یادو نے ایک تقریب میں سندھیا خاندان کے خلاف بیان دیا تو ان کے ساتھ سندھیا کیمپ کے وزیر صحت پربھورام چودھری بھی موجود تھے۔ رکن پارلیمان کے پی یادو کے اس بیان کے بعد ریاست کی سیاست گرما گئی اور صوبائی کانگریس کے لیڈر نے بھارتیہ جنتا پارٹی اور جیوترادتیہ سندھیا پر طنز کرتے ہوئے نظر آئے۔

یاد رہے کہ رکن پارلیمنٹ کے پی یادو نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں جیوترادتیہ سندھیا کو شکست دی تھی۔ اس کے بعد جیوترادتیہ سندھیا بھی بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو گئے ۔ جس کے بعد دونوں سیاسی حریف کئی بار ایک ہی اسٹیج پر ایک ساتھ نظر آئے۔ اب ایک بار پھر رکن پارلیمنٹ کے پی یادو کے بیان نے تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔ اس کو لے کر بھارتیہ جنتا پارٹی نے یادو کو بھوپال بلاکر پھٹکار لگائی ہے۔ حالانکہ اس معاملے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے کوئی لیڈر کچھ بولنے کو تیار نہیں ہے۔ واضح رہے کہ ریاست مدھیہ پردیش میں امسال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اور ذرائع کے مطابق سندھیا خیمے میں بڑے بدلاؤ ہونے امکان ہے۔ کیونکہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے لیڈران کو ناراض کر کے سندھیا گروپ کو اپنی سرکار بنانے کے لئے ٹکٹ دیا تھا۔ اور وہ بی جے پی کے لیڈران جن کے ٹکٹ پچھلی مرتبہ کٹ گئے تھے وہ اس مرتبہ اپنے ٹکٹ کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Muslim Turban Maker of Scindia Family پانچ نسل سے سندھیا شاہی خاندان کی پگڑی تیار کرنے والا مسلم خاندان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.