ETV Bharat / state

Digvijay Singh on BJP: 'مہنگائی پر سوال، بی جے پی کا جواب جے سیارام' - گیان واپی مسجد تنازعہ

مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی اور سینئر رہنما دگ وجے سنگھ نے کہا کہ بی جے پی کے ذمہ داران سے جب مہنگائی کے بڑھنے پر سوال پوچھا جاتا ہے تو وہ جے سیا رام کہتے ہیں۔ ملک میں بے روزگاری پر سوال کیا جاتا ہے تو بی جے پی ہندو، مسلمان، قبرستان اور شمشان جیسے ایشوز کھڑے کر دیتی ہے۔ Digvijaysingy Singh on BJP

مہنگائی پر سوال، بی جے پی کا جواب جے سیارام

author img

By

Published : May 23, 2022, 9:58 PM IST

مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی اور سینئر رہنما دگ وجے سنگھ نے ملک میں مسجدوں سےمتعلق چل رہے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایجنڈے پر تبصرہ کیا۔ انہوں نے سب سے پہلے گیان واپی مسجد پر کہا کہ اس پر کانگریس کا رخ صاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے، دن بہ دن روپے کی قدر گر رہی ہے، بے روزگاری لگاتار بڑھ رہی ہے، ان سب مسائل سے عوام کا دھیان ہٹانے کے لیے بی جے پی یہ سب کام کر رہی ہے۔ Digvijaysingy Singh on BJP

دگ وجے سنگھ

انہوں نے کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی کے ذمہ داران سے جب مہنگائی کے بڑھنے پر سوال پوچھا جاتا ہے تو وہ جےسیا رام کہتے ہیں۔ ملک میں بے روزگاری پر سوال کیا جاتا ہے تو بھارتیہ جنتا پارٹی ہندو، مسلمان، قبرستان اور شمشان جیسے ایشوز کھڑے کر دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کل ملا کر بھارتیہ جنتا پارٹی عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی ملک میں اس قدر ہے کہ گھروں کا بجٹ گر رہا ہے۔ آج عوام وہیں کھڑے ہیں جہاں وہ آج سے پانچ سال پہلے کھڑے تھے۔ اس حکومت کی طرف سے فلاح و بہبود کے کوئی کام نہیں کی جا رہے ہیں۔ بس عوام کا دھیان بھٹکانے کے لیے نئے نئے ایشوز کو کھڑا کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Gyanvapi Masjid Case: گیان واپی مسجد کیس کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.