ETV Bharat / state

BJP Released the Second List بی جے پی نے 39 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی، نریندر سنگھ تومر دمنی سے الیکشن لڑیں گے - مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر کو مورینا

اس فہرست میں مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر کو مورینا ضلع کے دیمنی اسمبلی حلقہ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ ریاستی الیکشن مینجمنٹ کمیٹی کے کنوینر، تومر فی الحال مورینا پارلیمانی حلقے کی نمائندگی کرتے ہیں۔

نریندر سنگھ تومر دمنی سے الیکشن لڑیں گے
نریندر سنگھ تومر دمنی سے الیکشن لڑیں گے
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 25, 2023, 9:56 PM IST

بھوپال: مدھیہ پردیش میں اقتدار برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش کر رہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج رات 39 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی، جس میں کئی حیران کن نام بھی سامنے آئے ہیں۔

اس فہرست میں مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر کو مورینا ضلع کے دیمنی اسمبلی حلقہ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ ریاستی الیکشن مینجمنٹ کمیٹی کے کنوینر، تومر فی الحال مورینا پارلیمانی حلقے کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک اور مرکزی وزیر پرہلاد پٹیل کو نرسنگھ پور سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ مسٹر پٹیل دموہ پارلیمانی حلقے کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ایک اور مرکزی وزیر اور منڈلا کے ایم پی فگن سنگھ کلستے کو درج فہرست قبائل کے لیے مخصوص نشست سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔

اندور اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جبل پور مغربی اسمبلی حلقہ سے سابق ریاستی صدر راکیش سنگھ، ستنا سے گنیش سنگھ، سدھی سے محترمہ ریتی پاٹھک اور گڈرواڑا سے راؤ ادے پرتاپ سنگھ کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ یہ چاروں امیدوار اس وقت بالترتیب جبل پور، ستنا، سدھی اور ہوشنگ آباد حلقوں سے ایم پی ہیں۔

کچھ عرصہ قبل بی جے پی نے 39 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی تھی جس میں کئی نئے چہروں پر اعتماد ظاہر کیا گیا تھا۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں ان تمام 39 سیٹوں پر بی جے پی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اسی طرح آج اعلان کردہ 39 سیٹوں میں سے بیشتر پر بی جے پی کو 2018 کے پچھلے انتخابات میں شکست کا مزہ چکھنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پہلی بار کے ووٹر خوش قسمت، انہوں نے کانگریس کی غلط حکمرانی نہیں دیکھی، مودی

ریاست کی تمام 230 سیٹوں کے لیے اسمبلی انتخابات نومبر-دسمبر کے مہینے میں ہونے کا امکان ہے۔ موجودہ بی جے پی حکومت کے بارے میں مبینہ اینٹی انکمبنسی فیکٹر کی وجہ سے پارٹی امیدواروں کی دوسری فہرست کو بہت اہم سمجھا جا رہا ہے۔

یواین آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.