بھوپال: راہل گاندھی کی بھارت جوڑوں یاترا مدھیہ پردیش سے اب راجستھان میں داخل ہوگئی ہے۔ راجستھان میں داخل ہونے سے پہلے راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ بی جے پی صرف شری رام ہی کہتی ہے۔ انہوں نے رام کے آگے سے سیا (سیتا) کو ہٹا دیا ہے جس کے بعد بھارتی جنتا پارٹی کے لیڈران نے راہل گاندھی پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔
مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈران کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ جن میں بھی دم ہیں وہ راہل گاندھی سے سناتن دھرم پر بحث کرلیں، جس پر ریاستی وزیر ویشواس سارنگ نے چیلنج قبول کرتے ہوئے کہا کہ میں اس کے لئے تیار ہوں راہل گاندھی آئیں اور مجھ سے سناتن دھرم پر بحث کرلیں۔ BJP Reaction On Kamal Nath statement
انہوں نے کہا کہ میں خود سناتن دھرم کا اتنا جانکار نہیں ہوں اور نہ ہی مجھ میں انا ہے کہ میں ہندو مذہب کو لے کر بہت زیادہ جانکاری رکھتا ہو لیکن اس بات کا مجھے یقین ہے کہ میں اس معاملے میں راہل گاندھی سے بحث ضرور کر سکتا ہوں۔ اس لیے کمل ناتھ نے جو چیلنج کیا ہے میں اسے قبول کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا میں مسلسل ہندو مذہب کے خلاف باتیں کی گئی۔ راہل گاندھی نے بھارتی جنتا پارٹی کو بھگوا دہشت گردوں کو پناہ دینے والا کہا۔ لگاتار ہندو مذہب اور ہندو دیوی دیوتاؤں کو بد نام کرنے کا کام کانگریس کرتی چلی آئی ہے۔ اس لیے میں چاہتا ہوں راہل گاندھی آئیں اور مجھ سے بحث کریں، پھر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔ BJP Reaction On Kamal Nath statement
وہیں کانگریس کے سینئر لیڈر گووند سنگھ نے کہا کہ کمل ناتھ نے جو بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈران کو للکارہ ہے، اس پر میں صاف کہتا ہوں کہ راہل گاندھی کی اگر بات کی جائے تو راہل گاندھی ہندو، مسلم، سکھ اور عیسائی سبھی مذاہب کے بارے میں گہری جانکاری رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی سے کئی بار کئی معاملوں پر ہمارا تبادلہ خیال ہوا جس میں مذہب پر بھی بات ہوئی اور میں اس بات سے حیران ہوا کہ راہل گاندھی کو سناتن دھرم کے بارے میں جس میں گیتا، قرآن، رامائن اور ہنومان چالیسہ جیسی مذہبی کتابوں کے بارے میں بہت جانکاری رکھتے ہیں۔
گووند سنگھ نے کہا جس طرح کا چیلنج کمل ناتھ نے دیا ہے اور اس پر بی جے پی کے لیڈر ویشواس سارنگ نے اپنا رد عمل دیا ہے تو میں بتانا چاہتا ہوں کی ویشواس سارنگ کا قد اتنا بڑا نہیں ہے کہ وہ راہل گاندھی کے سامنے کھڑے ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر چلینج لینا ہی ہے تو ان کے موہن بھاگوت یا پھر وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان سامنے آئیں اور ان سے وقت لیں کیونکہ راہل گاندھی کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا ہے کہ ویشواس سارنگ جیسے لیڈر کے ساتھ بیٹھ کر بات کریں۔ انہوں نے کہا ویشواس سارنگ کو اپنی حیثیت اور اپنا قد سمجھ کر بات کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بڑبولا پن اتنا نہیں ہونا چاہیے۔ یہ چھوٹا منہ بڑی بات ہے۔ BJP Reaction On Kamal Nath statement
یہ بھی پڑھیں : Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا آج مدھیہ پردیش سے راجستھان میں داخل ہوگی