کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہنگامہ آرائی کے درمیان اسمبلی کی کارروائی ملتوی کی گئی اور پھر دونوں پارٹیوں کے اراکین اسمبلی کے درمیان بات بنتی نظر نہیں آئی، جس کے بعد کورونا وائرس کے پیش نظر اسمبلی کی کاروائی کو 26 مارچ تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔
فلور ٹیسٹ نا ہونے کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی شیو راج سنگھ کی سربراہی میں بی جے پی کا ایک وفد سپریم کورٹ پہنچا عرضی دائر کر کے 48 گھنتوں کے اندر فلور ٹیسٹ کرانے کی مانگ کی۔
وہی شیوراج سنگھ چوہان اور دیگر بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما اپنے اراکین اسمبلی کے ساتھ گورنر ہاؤس پہنچے اور اراکین اسمبلی کی پریڈ کروائی۔