انتخابی عمل سے پہلے کانگریس نے مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن سے میئر انتخابات، وارڈ کونسلر کے ذریعے کیے جانے کا مطالبہ کیا تھا، جس کی منظوری دے دی گئی ہے۔
میئر کا انتخاب وارڈ کونسلر کے ذریعے کرانے پر بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے اور اس فیصلے کی مخالفت کی ہے۔
بھوپال کے موجودہ میئر آلوک شرما نے اس فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ 'سبھی ممالک میں میئر کو عوام کے ذریعے منتخب کیا جاتا ہے لیکن مدھیہ پردیش میں اب میئر کا انتخاب عام لوگوں کے ذریعے نہیں بلکہ وارڈ کونسلر کے ذریعے کیا جائے گا۔'
انہوں نے کہا کہ 'بی جے پی اس فیصلے کی شدید مخالفت کرتی ہے۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'ضرورت پڑنے پر لوگ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔'
کانگریس پر نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'ریاست میں کانگریس گروپز میں تقسیم ہے اور اسی طرح سے وارڈ کونسلر بھی گروپز میں بٹ جائیں گے جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑے گا۔'