گذشتہ اندور میں بی جے پی کے رہنما و مدھیہ پردیش کے ریاستی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ کے بیٹے و رکن اسمبلی آکاش وجے ورگیہ کے اندور میونسپل کارپوریش کے افسران کو کرکٹ کے بلے سے مارنے کا معاملہ متشددانہ معامملہ سامنے آیا تھا۔
اور آج ضلع ودیشا کی ایک خاتون رکن اسمبلی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک میٹنگ میں افسرکو متنبہ کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔
یہ معاملہ ضلع ودیشا کی گنجباسودا سے رکن اسمبلی لینا جین سے کا ہے۔
وائرل ویڈیو میں محترمہ جین ایک افسر کو یہ وارننگ دیتے ہوئے نظرآرہی ہے کہ وہ گیارسپور میں نوکری نہیں کر پائیں گے۔
بتایا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو گیارسپور کا ہی ہے۔ زرعی شعبے کے افسر ایک انتظامی پروگرام میں رکن اسمبلی کو مدعو نہیں کر سکے تھے جس کے بعد خاتون رکن اسمبلی کا ان پر غصہ پھوٹ پڑا۔
یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ خاتون رکن اسمبلی نے افسر پر گنجباسودا سے کانگریس کے سابق رکن اسمبلی نیشنک جین کو زیادہ توجہ دینے کا الزام بھی عائد کیا۔