مدھیہ پردیش کے شہر اجین میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقلیتی مورچہ نے پاکستان کے خلاف آج احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا پتلا نذر آتشگی کیا ہے۔
اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے اقلیتی مورچہ کے صوبائی ترجمان سنور پٹیل نے کہا کہ 'موجودہ وقت میں پاکستان نے جس طرح سے افغانستان کی حمایت کی ہے یہ نا قابل برداشت ہے ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔
انہوں کہا کہ گزشتہ دنوں افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد سے افغانستان میں افرا تفری کا ماحول ہے، تاہم طالبان کی جانب سے نئی حکومت کی تشکیل کے اعلان کے بعد پاکستان کے وزیر خارجہ افغانستان کے دورے پر جانے والے ہیں جو ملک کی امن و امان کے لیے سہی نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:
Sharjeel Imam Case: "حکومت کی مخالفت کرنا آئینی حق"
سنور پٹیل نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر اشتعال انگیز سرگرمیوں میں ہمیشہ سے شریک رہاہے اور اس کی پرزور مخالفت کرتے ہیں۔