ETV Bharat / state

بی جے پی وزیر پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے - urdu news

پریس کانفرنس کررہے بی جے پی کے وزیر سے صحافیوں نے آکسیجن اور ریمڈی سیور انجیکشن کے تعلق سے سوال پوچھا تو وزیر بغیر جواب دیے پریس کانفرنس چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

بی جے پی وزیر پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے

author img

By

Published : Apr 26, 2021, 7:07 AM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں بھارتی جنتا پارٹی کے وزیر تلسی رام سلاوٹ اور شہر صدر گورو رانا ڈیوے کی جانب سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا۔

ویڈیو

اس دوران صحافیوں نے آکسیجن اور ریمڈی سیور انجیکشن کے تعلق سے سوال پوچھا تو بی جے پی کے وزیر بغیر جواب دیے پریس کانفرنس کو بیچ میں چھوڑ کر چلے گئے۔

اطلاعات کے مطابق ریاست میں کورونا کے معاملے میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، جس کے نتیجے میں اسپتالوں میں علاج کے لیے بستر، ریمڈی سیور انجکشن اور آکسیجن کی بڑی قلت ہے۔

اس تعلق سے مدھیہ پردیش کے وزیر تلسی رام سلاوٹ اور شہر صدر گورو رانا ڈیوے پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے اس دوران جب صحافیوں نے ان سے آکسیجن اور انجکشن کے تعلق سے سوال پوچھا تو وہ ناراض ہوکر بغیر جواب دئے پریس کانفرنس کو بیچ میں ہی چھوڑ کر چلے گئے۔

واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے اور اندور کورونا کا مرکز بن گیا ہے جہاں ہر روز کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں آٹھ سو سے زیادہ کورونا سے متاثرہ نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.