ETV Bharat / state

MP Municipal Polls Results : مدھیہ پردیش میں پارٹیوں کی ہار جیت پر بیان بازی تیز

ریاست مدھیہ پردیش میں 7 سال بعد بلدیاتی انتخابات دو مرحلوں میں منعقد کیے گئے جن کے نتائج کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ نتائج آنے کے بعد سیاسی پارٹیوں کے درمیان بیان بازی جاری ہے۔ BJP loses 7 municipal corporations

پارٹیوں کی ہار جیت پر بیان بازی
پارٹیوں کی ہار جیت پر بیان بازی
author img

By

Published : Jul 22, 2022, 10:53 PM IST

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے شہری بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے بعد سبھی جماعتیں اپنا اپنا تجزیہ کرنے میں مصروف ہو گئی ہیں- بھارتیہ جنتا پارٹی کی میونسپل کارپوریشن میں 7 نشستوں کو کھو دینے کے بعد وجہ تلاشی کرنے مصروف ہے- گوالیار علاقے میں ملی شکست کو لے کر بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی سیکریٹری کیلاش وجے ورگیہ نے شکست کو ناقابل تصور بتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوالیار میں ہم جو ہارے ہیں میں اس ہار کا تصور نہیں کر رہا تھا- وہ ہمارے لیے الارملنگ ہے- کیوں کہ ہم وہاں طاقتور ہوئے ایک گروپ کے آنے سے, وہاں ہم اگر ہارے ہیں تو کیوں ہارے ہیں اس پر غور کریں گے-

مدھیہ پردیش میں پارٹیوں کی ہار جیت پر بیان بازیاں تیز

بتا دیں کی بھاجپا گوالیار, چمبل مورینا میں ہمیشہ سے مضبوط رہی ہے۔ پہلے جب جیوتی رادتیہ سندھیا کانگریس میں تھے تب بھی بھاجپا وہاں مسلسل کامیابی حاصل کرتی رہی ہے۔ اب جب جیوتی رادتیہ سندھیا کانگریس چھوڑ کر بھاجپا میں آئے ہیں تو بھاجپا کو وہاں مزید مضبوط مانا جانے لگا تھا- لیکن اس بار کے نتائج نے بھاجپا کو نئے سرے سے سوچنے پر مجبور کیا ہے-کیلاش وجے ورگیہ اسے الارمنگ بتاتے ہوئے تجزیے کی بات کر رہے ہیں- حالانکہ انہوں نے گروپ بندی جیسی باتوں کو خارج کر دیا-

وہیں ریاست مدھیہ پردیش کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے بہتر مظاہرے کے لیے میں ریاستی عوام اور کانگریس کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہوں- کمل ناتھ نے کہا کہ آج مدھیہ پردیش کے سبھی 16 میونسپل کارپوریشن کے نتیجے سامنے آگئے ہیں اور کانگریس پارٹی جبلپور,گوالیار, مرینا,ریوا اور چھندواڑا میں جیت حاصل کر چکی ہے-

انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ہاتھ سے 7 میونسپل کارپوریشن نکل گئے ہیں- بھاجپا انتخابات پوری طرح سے ہاری ہے- لیکن ہار کے باوجود بھارتیہ جنتا پارٹی والے ڈھول بجا رہے ہیں- بھاجپا کی حالت یہ ہے کہ بچہ کسی اور کے گھر ہوتا ہے اور مٹھائی بھاجپا کے لوگ بانٹنے لگتے ہیں- کمل ناتھ نے کہا کہ مہا کوشل میں کانگریس کی جیت ہوئی ہے- گوالیار اور چمبل میں کانگریس پارٹی نے 57 سال کا زبردست مظاہرہ کیا ہے- ریوا میونسپل کارپوریشن میں کانگریس 27 سالوں بعد کامیاب ہوئی ہے وہیں وندھیہ علاقے میں بھی کانگریس کا پرچم لہرا دیا گیا ہے-

یہ بھی پڑھیں: Madhya Pradesh Local Body Election Results: مدھیہ پردیش کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر سیاسی رہنماوں اور مقامی لوگوں کے تاثرات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.