بی جے پی کی مرکزی قیادت نے نوراتری کے آغاز پر پارٹی امیدواروں کی فہرست جاری کی۔ کھنڈوا پارلیمانی ضمنی الیکشن میں دنیشور پاٹل بطور ایک نیا چہرہ سامنے آئے ہیں۔ وہاں سے بی جے پی کے سینئر لیڈر نند کمار سنگھ چوہان کے بیٹے ہرش چوہان اور سابق وزیر ارچنا چِٹنِس نے بھی دعویٰ پیش کیا تھا۔ لیکن دونوں پر اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے پاٹل کے نام پر اتفاق رائے ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اروناچل میں انڈو چین کے فوجیوں میں تصادم
اسی طرح ضلع نواڑی میں پرتھوی پور اسمبلی ضمنی الیکشن کے لیے ڈاکٹر شیشوپال سنگھ یادو پر داؤں کھیلا ہے۔ سابق وزیر جگل کشور باگری کے خاندان سے پرتیما باگری کو ضلع ستنا کے رائےگاؤں (ایس سی) سیٹ سے میدان میں اتارا گیا ہے جبکہ حال ہی میں کانگریس چھوڑ کر علی راج پور ضلع کی جوبٹ (ایس ٹی) سیٹ سے بی جے پی میں شامل ہونے والے قبائلی رہنما سلوچنا راوت کو میدان میں اتارا ہے۔
یو این آئی