ریاست مدھیہ پردیش میں اسلام کو عام کرنے کے مقصد سے دارالحکومت بھوپال کے مضافاتی ایٹ کھڑی کے گھاسی پورہ میں 22 تا 25 نومبر منعقد ہونے والے ہے 72 ویں عالمی تبلیغی اجتماع کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہے-
اجتماع کمیٹی میں بتایا کہ اجتماع کی تیاریاں 90 فیصد مکمل پورا ہو چکی ہیں، ساتھ ہی ضلع انتظامیہ کی جانب سے ہونے والے انتظامات بھی پورے ہوچکے ہیں۔
اجتماع گاہ کا جائزہ لینے آئے شہر قاضی سید مشتاق علی ندوی نےکہا کی اللہ کا فضل ہے کہ اس نے ہمیں ایمان والا بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کی دعوت و تبلیغ کے ذریعہ لوگوں کو بتایا جارہا ہے کہ اللہ کی اطاعت اور اس کے اطاعت زندگی گزارنے میں ہی دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے-
آپ نے کہا کی اللہ نے بھوپال کو یہ شرف بخشا ہے کی یہاں کئی برسوں سے اجتماع ہو رہا ہے اور یہاں سے دور دراز دین کی ہوائیں پھیل رہی ہے-
انہوں نے کہا کہ اجتماع کے دوران سیرت نبویﷺ کی روشنی میں لوگوں کو دین پر چلنے اور اچھا انسان بننے کی ترغیب دی جارہی ہے-