ETV Bharat / state

شہد خوشیوں کا سوئیوں میں ملائیں کیسے: منظر بھوپالی

ملک کے مشہور شاعر منظر بھوپالی نے عید اور یومیہ مزدوروں کی گھر واپسی کو لے کر بہترین نظم کا نذرانہ پیش کیا۔ منظر بھوپالی نے کہا کہ یہ زمین بھی میرے سجدوں سے ہوئی ہے روشن دل اگر چیر کے دیکھو تو ترنگا نکلے گا

مشہور شاعر منظر بھوپالی کی نظم
مشہور شاعر منظر بھوپالی کی نظم
author img

By

Published : May 26, 2020, 6:14 PM IST

Updated : May 26, 2020, 7:22 PM IST


منظر بھوپالی نے کہا ہم سب نے رمضان میں رب کو خوش کرنے کے لیے جم کرعبادت کی۔ اپنے ملک کی ترقی کے لئے دعائیں کیں۔ اور آج جو ماحول چل رہا ہے جس کے مدنظر بڑی تعداد میں مزدور اپنے گھر وں کو لوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی نظم میں ایسے مناظر کی دلفریب ترجمانی کی ہے ۔

مشہور شاعر منظر بھوپالی کی نظم


عید آئی ہے مگر عید منائیں کیسے
شہد خوشیوں کا سویوں میں ملائیں کیسے
درد بکھرا ہوا سڑکوں پہ نظر آتا ہے
بھوک سے پیاس سے انسان مرا جاتا ہے
پاؤں میں چھالے ہیں آنکھوں سے لہو رِستا ہے
جو بھی منظر ہمیں دِکھتا ہے وہ تڑپاتا ہے
ہائے مزدورکا یہ درد بٹائیں کیسے
عید آئی ہے مگر عید منائیں کیسے!
روز ہوتا ہے کروڑوں کا یہاں پر اعلان
ایک چہرے پر دکھائی نہیں دیتی مسکان
کر رہے ہیں وہ کورونا کا بھی اس طرح علاج
جیسے کرتی ہے غریبی پہ امیری احسان
زخم جو دل پر لگے ہیں وہ دکھائیں کیسے
عید آئی ہے مگر عید منائیں کیسے !
اس وبا میں بھی یہاں دھرم کا تڑکا مارا
اتحاد اپنا ہوا جاتا ہے پارہ پارہ
ایسے ماحول میں کیا پہنے کوئی اُجلا لباس
تر ہے اس وقت تک تو اشکوں سے زمانہ سارا
رُت ہے زخموں کی تو ہم پھول کھلائیں کیسے
عید آئی ہے مگر عید منائیں کیسے!
شہد خوشیوں کا سیویوں میں ملائیں کیسے؟


منظر بھوپالی نے کہا ہم سب نے رمضان میں رب کو خوش کرنے کے لیے جم کرعبادت کی۔ اپنے ملک کی ترقی کے لئے دعائیں کیں۔ اور آج جو ماحول چل رہا ہے جس کے مدنظر بڑی تعداد میں مزدور اپنے گھر وں کو لوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی نظم میں ایسے مناظر کی دلفریب ترجمانی کی ہے ۔

مشہور شاعر منظر بھوپالی کی نظم


عید آئی ہے مگر عید منائیں کیسے
شہد خوشیوں کا سویوں میں ملائیں کیسے
درد بکھرا ہوا سڑکوں پہ نظر آتا ہے
بھوک سے پیاس سے انسان مرا جاتا ہے
پاؤں میں چھالے ہیں آنکھوں سے لہو رِستا ہے
جو بھی منظر ہمیں دِکھتا ہے وہ تڑپاتا ہے
ہائے مزدورکا یہ درد بٹائیں کیسے
عید آئی ہے مگر عید منائیں کیسے!
روز ہوتا ہے کروڑوں کا یہاں پر اعلان
ایک چہرے پر دکھائی نہیں دیتی مسکان
کر رہے ہیں وہ کورونا کا بھی اس طرح علاج
جیسے کرتی ہے غریبی پہ امیری احسان
زخم جو دل پر لگے ہیں وہ دکھائیں کیسے
عید آئی ہے مگر عید منائیں کیسے !
اس وبا میں بھی یہاں دھرم کا تڑکا مارا
اتحاد اپنا ہوا جاتا ہے پارہ پارہ
ایسے ماحول میں کیا پہنے کوئی اُجلا لباس
تر ہے اس وقت تک تو اشکوں سے زمانہ سارا
رُت ہے زخموں کی تو ہم پھول کھلائیں کیسے
عید آئی ہے مگر عید منائیں کیسے!
شہد خوشیوں کا سیویوں میں ملائیں کیسے؟

Last Updated : May 26, 2020, 7:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.