وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے آج صبح گیارہ بجے ایم پی نگر زون ون میں گائتری مندر کے نزدیک بھوپال میٹروریل پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔
بھوپال میں ابھی میٹرو ریل پروجیکٹ میں 27.87 کلومیٹر میں دو کاریڈور بنائے جائیں گے۔
ایمس تک 14.94 کلو میٹر اور دوسرا بھدبھدا چوراہا سے رتناگیری چوراہے تک 12.88 کلومیٹر کا ہوگا۔
اس میٹرو پروجیکٹ کی کل لاگت 6941 کروڑ 40 لاکھ ہوگی۔ اس پروجکیٹ میں کل 128 اسٹیشن بنائے جائیں گے۔
انڈر گراؤنڈ سیکشن 1.79 کلومیٹر کا ہوگا جس میں دو اسٹیشن تعمیر کیے جائیں گے۔
بھوپال میٹرو پروجکیٹ کا پہلا حصہ دسمبر 2022 تک پورا کرنے کا ہدف ہے۔