ETV Bharat / state

بھوپال: ڈاکٹر مہتاب عالم کی کتاب 'تہذیب' کی رسم اجرا - بھوپال کی خبریں

مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں عالمی شہرت یافتہ شاعر، مصنف اور صحافی ڈاکٹر مہتاب عالم کی کتاب 'تہذیب' کا رسم اجرا عمل میں آیا-

ڈاکٹرمہتاب عالم کی کتاب 'تہذیب' کا رسم اجرا

author img

By

Published : Sep 20, 2021, 3:58 PM IST

Updated : Sep 20, 2021, 4:04 PM IST

مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں عالمی شہرت یافتہ شاعر، مصنف اور صحافی ڈاکٹر مہتاب عالم کی کتاب 'تہذیب' کا رسم اجرا عمل میں آیا- نوابوں اور خوبصورت وادیوں کا شہر بھوپال ایک الگ ثقافت, تاریخ اور تہذیب رکھتا ہے- جو بھی یہاں آیا یہیں کا ہوجاتا ہے- یہاں کا رہن سہن لوگوں کا تعلق اور باہمی ہم آہنگی اس شہر کو باقی دنیا سے مختلف ثابت کرتی ہے-

ڈاکٹرمہتاب عالم کی کتاب 'تہذیب' کا رسم اجرا

رسم اجرا تقریب میں شرکت کرنے والے معززین نے کہا، بھوپال کی سیاسی ,سماجی اور ثقافتی حالات پر مشتمل کتاب 'تہذیب' میں ڈاکٹر مہتاب عالم نےشہر کا ماضی اور حال کا منظر پیش کیا ہے۔

بھوپال کی تہذیب پر ایک تحریر کو اس وقت زیادہ شاندار سمجھا جانا چاہیے جب اس کو ترتیب دینے والا شخص اصل میں اس شہر کا نہیں بلکہ باہری ہو-

یہ بھی پڑھیں:مدھیہ پردیش وقف بورڈ میں وقف کمشنر کی تقرری کی جائے: جمیعت علماء

پیشے سے صحافی ڈاکٹر مہتاب عالم کا آبائی وطن یوپی ہے- تقریباً دو دہائیوں سے اس شہر سے تعلق رکھتے ہوئے انہوں نے یہاں کی تہذیب کا باخوبی اندازہ لگایا ہے- وہیں پروگرام میں تشریف لائے مہمان کا کہنا ہے کہ تاریخ لکھنا ایک مشکل عمل ہوتا ہے-

مہتاب عالم کی زبان و ادب سیاست کے ساتھ گردوپیش پر گہری نظر ہے- انہوں نے نثر کی جانب قلم اٹھایا ہے تو اس سے بھوپال کی تاریخ اور تہذیب اور ادبی روایت کی بازیابی ہوگی-

Last Updated : Sep 20, 2021, 4:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.