ETV Bharat / state

بھوپال: جمعیت علمائے ہند کی جا نب سے امداد کا سلسلہ جا ری

پورے ملک کے ساتھ ریاست مدھیہ پردیش میں جمعیتہ العلماء ہند کی جانب سے لاک ڈاؤن اور رمضان کے مدنظر غریبوں اور ضرورت مندوں کی امداد کا سلسلہ جا ری ہے۔

author img

By

Published : May 23, 2020, 3:54 PM IST

جمیعتہ العلما ہند کی جا نب سے امداد کا سلسلہ جا ری

مدھیہ پردیش کی دارالحکومت بھوپال کے علاوہ ریا ست اور ملک کے مختلف علاقوں میں جمعیتہ العلما ہند کی جانب سے غربا اور ضرورتمندوں کی امداد کا سلسلہ جا ری ہے ۔

جمعیتہ العلماء مدھیہ پردیش کے صدر حاجی ہارون کی قیادت میں بھوپال میں لاک ڈاؤن سے پریشان حال لوگوں کے لیے کھانا , پانی, راشن پہنچانے کا سلسلہ جا ری ہے ۔ ساتھ ہی رمضان کے مبارک مہینے میں روزہ داروں کے لئے افطار پیکٹس کے تقسیم کا سلسلہ بھی تاحال جاری ہے-

دوسری جانب عید کی آمد کے پیش نظر عید کی خوشیاں منا نے کے مقصد سے اب جمیعتہ العلماء کے ذریعہ عید کٹس بھی ضرورت مندوں میں تقسیم کی جا رہی ہے - عید کٹس میں سویاں، شیر خورمہ ، کے ساتھ ساتھ غریبوں کے بچوں کے لیے نئے کپڑے دیگر کھانے پینے کا سامان ان خاندانوں کے حالات کے مطابق جمیعت تقسیم کر رہی ہے-

قومی سطح پر جمعیتہ العلماء ہند کے چیف سیکریٹری مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر پورے ملک میں اب تک 40 کروڑ روپے کی رقم کا سامان تقسیم کیا جا چکا ہے ۔ وہی مدھیہ پردیش کے صدر حاجی محمد ہارون کی سرپرستی اور رہنمائی میں بھی بھوپال کے علاوہ دیگر علاقوں میں بھی ضرورتمندوں کی امداد کی جا رہی ہے۔
جس میں اب تک ک19,820 راشن پیکٹس تقسیم کی جا چکی ہے اور 2,46,695فوڈ پیکٹس لاک ڈاون سے تا حال تقسیم کیے جاچکے ہیں-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.