ETV Bharat / state

Bhopal Gas Tragedy Victims Hunger Strike بھوپال گیس سانحہ متاثرین بھوک ہڑتال پر

بھوپال کی گیس سانحہ متاثرین نے غیر معینہ مدت تک کے لیے بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت سپریم کورٹ میں متاثرین کے صحیح اعداد و شمار پیش کرے تاکہ انہیں معاوضہ اور انصاف مل سکے۔ Bhopal Gas Tragedy Victims

Bhopal Gas Tragedy Victims Hunger Strike
بھوپال گیس سانحہ متاثرین بھوک ہڑتال پر
author img

By

Published : Jan 1, 2023, 4:05 PM IST

Updated : Jan 2, 2023, 11:35 AM IST

بھوپال گیس سانحہ متاثرین بھوک ہڑتال پر

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال گیس سانحہ متاثرین شہر کے نیلم پارک میں غیر معینہ مدت تک بھوک ہڑتال پر کر بیٹھ کر احتجاج شروع کیا ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں 10 جنوری کو سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران متاثرہ افراد کے صحیح اعداد و شمار پیش کرے تاکہ وہ مناسب معاوضہ حاصل کرسکیں۔ گیس سانحہ متاثرین جنہوں نے بھوک ہڑتال شروع کی ہے کا کہنا ہے کہ حکومت سپریم کورٹ میں اس سانحہ کے متاثرین کی تعداد اور اس میں ہلاکتوں کی تعداد کو کم بتا رہی ہے جب کہ حقیقت میں یہ تعداد بہت زیادہ ہے۔

Bhopal Gas Tragedy Victims Hunger Strike
بھوپال گیس سانحہ متاثرین بھوک ہڑتال پر

بھوپال گیس متاثرین خواتین اسٹیشنری ملازمین یونین کی صدر راشدہ بی نے کہا کہ آج سے 10 گیس متاثرین بھوک ہڑتال پر ہیں، وہ سنگین بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ یہ خواتین گیس حادثے سے اپنے کنبہ کے افراد کو کھو چکی ہیں۔ کچھ بچے اور پوتے پوتیوں کو پیدائش کے بعد سے بہت سی بیماریاں ہیں۔ تاہم متاثرین میں 93 فیصد کو صرف 25 ہزار روپے کا معاوضہ دیا گیا ہے۔ Bhopal Gas Tragedy

گیس متاثرین کا کہنا ہے کہ سنہ 1997 میں موت کے دعووں کی رجسٹریشن روکنے کے بعد حکومت سپریم کورٹ سے کہہ رہی ہیں کہ تباہی کی وجہ سے صرف 5295 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ سرکاری ریکارڈز میں واضح طور پر بتایا گیا کہ ہزاروں افراد 1997 سے تباہی کی وجہ سے ہونے والی بیماریوں سے مر رہے ہیں۔ موت کی اصل تعداد 25 ہزار سے زیادہ ہے۔ گیس متاثرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کی وہ صحیح اعداد و شمار پیش کرے تاکہ گیس متاثرین کے ساتھ انصاف کیا جا سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت ڈاؤ کیمیکل کو قانونی ذمہ داری سے بچانا چاہتی ہے۔ وہ سپریم کورٹ سے کہہ رہی ہے کہ یونین کاربائیڈ کے مہلک گیس سے 90 فیصد سے زیادہ افراد عارضی طور پر زخمی ہوئے ہیں جب کی اسپتال کے ریکارڈ اور تحقیقی اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ گیس کے شکار افراد کو مستقل بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بھوپال میں 1984 میں پیش آئے یونین کاربائیڈ گیس حادثے کے متاثرین سپریم کورٹ میں صحیح اعداد و شمار اور اپنے اضافی معاوضے کو لے کر غیر معینہ مدت تک ہڑتال کر رہے ہیں تاکہ انہیں انصاف مل سکے۔

Last Updated : Jan 2, 2023, 11:35 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.