ETV Bharat / state

بھوپال: راج بھون احاطے میں کورونا پائے جانے کے بعد انتظامات مزید سخت

author img

By

Published : May 28, 2020, 5:34 PM IST

مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں واقع راج بھون احاطے میں کووڈ۔19 انفیکشن کے پیش نظر احتیاطی انتظامات کا ہر روز اعلی سطحی جائزہ لیا جائےگا۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس

بھوپال میں واقع راج بھون احاطے میں رہنے والے ملازمین اور ان کے گھر والوں میں سے سات لوگ کووڈ 19 سے متاثر پائے گئے ہیں، جنہیں کل ہی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

احاطے کے ملازمین کے رہائشی علاقے کو کووڈ 19 متاثرہ کنٹینمنٹ زون قرار دے کر مکمل 'اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر'(ایس او پی)کو یقینی بنایا گیا ہے۔

گورنر کے سکریٹری منوہر دوبے نے بتایا کہ 'مہمانوں کی آمدورفت، ملازمین کی صحت وغیرہ کی سخت نگرانی کے لیے روزانہ جائزہ لینے کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ حالات کے مطابق انتظامات کو بہتر بنانے کا کام فوراً کیا جاسکے۔

منوہر دوبے نے بتایا کہ 'راج بھون میں کووڈ 19 چیلینج کا سامنا کرنے کے لیے سبھی ضروری احتیاط پر عمل کرنے کو یقینی بنانے کے لیے راج بھون احاطے میں خاص علاقے کے مطابق انتظام کیا گیا ہے۔

راج بھون احاطے میں واقع ملازمین کے رہائش والے کنٹینمنٹ زون میں خاص علاقوں کے لیے درجہ بند انتظام کیا گیا ہے اسی کے مطابق سبھی ضروری ہدایات اور احتیاط برتنے کا انتظام ہے۔

گورنر کی رہائش اور دفتر لال کوٹھی کو 'انر زون' بنا کر آمدورفت کے انتظامات کی نگرانی کی جارہی ہے۔ دفتروں کے ملازمین کو 'ورک فرام ہوم' کی ہدایت دی گئی ہے۔ احاطے میں واقع دفاتر کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے اور ضرورت پڑنے پر ہی ملازمین کو بلایا جائےگا۔

راج بھون میں داخل ہونے والے مہمانوں کے موبائل فون میں 'آروگیہ سیتو ایپ' ہونا ضروری ہے اور ان کی تھرمل اسکریننگ کی جارہی ہے۔

منوہر دوبے نے بتایا کہ 'راج بھون کے احاطے میں رہنے والے کنبوں کی میڈیکل ایمرجنسی کو چھوڑ کر دیگر کسی بھی وجہ سے تین دن کے لیے سبھی کے باہر جانے پر پابندی رہےگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.