ETV Bharat / state

بھوپال: بنگلور میں مقیم کانگریس ارکان اسمبلی کے ویڈیوز وائرل

بنگلور میں قیام پذیر کانگریس کے اراکین اسمبلی نے ایک بار پھر ویڈیو جاری کرتے ہوئے حفاظتی انتظامات کے ساتھ بھوپال آنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

کانگریس ارکان اسمبلی کے ویڈیوز وائرل
کانگریس ارکان اسمبلی کے ویڈیوز وائرل
author img

By

Published : Mar 15, 2020, 11:19 PM IST

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں قیام پذیر کانگریس کے اراکین اسمبلی نے ایک بار پھر ویڈیو جاری کی اور واپس بھوپال آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

اسی کے ساتھ انہوں نے ریاست کے گورنر لالجی ٹنڈن اور اسپیکر سے سکیورٹی کی مانگ کی ہے۔

کانگریس ارکان اسمبلی کے ویڈیوز وائرل

تمام اراکین اسمبلی نے اپنی ویڈیو میں گورنر اور اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ' وہ اپنی مرضی سے ہی یہاں پر قیام پذیر ہیں اور انہوں نے اپنے رکن اسمبلی کے عہدے سے استعفی بھی اپنی مرضی سے دیا ہے۔'

دراصل جیوتی رادیتہ سندھیا کی بھوپال سے واپسی کے وقت کانگریس کارکنان نے انہیں سیاہ پرچم دکھانے کے ساتھ ہی ان کے قافلے پر پتھراؤ بھی کیا گیا تھا۔

وہیں جب گورنر اور اسپیکر نے بینگلور میں ٹھہرے اراکین اسمبلی کو طلب کیا تو انہوں نے کہا کہ جب سندھیا پر حملہ ہو سکتا ہے تو ہم پر بھی اس طرح کی واردات ہو سکتی ہے لہذا ہم سبھی اراکین اسمبلی کو مرکزی حکومت کی جانب سے حفاظتی انتظامات مہیا کرائے جائیں۔

ساتھ ہی سبھی اراکین اسمبلی نے یہ بات بھی کہی کہ اگر ہمارا کوئی دوست، رشتہ دار یا اہلخانہ سے ہمارے بارے میں کسی بھی طرح کی شکایت کرتا ہے تو ان کی بات کو نہ مانا جائے۔

اراکین اسمبلی نے مزید کہا کہ 'ہمیں حفاظتی انتظام ملتے ہیں تو ہم گورنر اور اسپیکر کے سامنے حاضر ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.