ریاست مدھیہ پردیش کی سماجی تنظیم بی بی ایم ایم گروپ نے آج مجاہد آزادی حضرت ٹیپو سلطانؒ کے یوم پیدائش کے موقع پر انہیں بھرپور خراج پیش کیا۔ اس موقع پر خون کا عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
تنظیم بی بی ایم گروپ کے ذمہ دار نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حضرت ٹیپو سلطانؒ کی شخصیت بہت عظیم ہے۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے ٹیپوسلطان کے کارناموں کو فراموش کرنے پر تنقید کی۔
انھوں نے کہا بلڈ ڈونیشن کیمپ میں میں جمع ہونے والے خون کو کورونا متاثرین اور ضرورت مندوں تک پہنچایا جائے گا۔ تنظیم نے کیمپ کے ذریعہ تقریباً دیڑھ سو یونٹ بلڈ جمع کرنے کا نشانہ طئے کیا ہے جسے بھول کے مختلف ہسپتالوں تک پہنچایا جائے گا تاکہ ضرورت مند مستفید ہوسکے۔
واضح رہے کہ تنظیم طویل وقت سے سماجی کاموں میں مصروف ہے اور بھوپال بھر میں اس کی ستائش کی جاتی ہے۔