ETV Bharat / state

Bazm E Afshanch بزم افسانچہ کی جانب سے ادیبی پروگرام کا انعقاد

اردو ادب کی سبھی اصناف نے اردو قارئین کے بیچ اپنی افادیت قائم کی ہے۔ مگر گذشتہ چند برسوں میں جس طرح سے افسانچہ نے اردو ادیبوں اور اردو معاشرے میں اپنی اہمیت کا لوہا منوایا ہے، وہ نہ صرف قابل ستائش ہے بلکہ افسانچہ نویسوں کے لیے روح کو سرشار کر دینے والا ہے۔ Bazm E Afshanch

بزم افسانچہ کی جانب سے ادیبی پروگرام کا انعقاد

author img

By

Published : Oct 1, 2022, 4:29 PM IST

بھوپال: مدھیہ پردیش کے بھوپال میں ایک سال قبل افسانچہ کو فروغ دینے کے لئے اردو کے ادیبوں کے ذریعہ بزم افسانچہ کو قائم کیا گیا تھا۔ بزم افسانچہ نے سال بھر میں اردو معاشرے میں اردو کے ادیبوں کے بیچ جو اپنی افادیت کے امٹ نقوش مرتب کئے ہیں۔ اس سے اردو کے نئے قلم کاروں کے بیچ افسانچہ نویسی کے فن کو بہت فروغ ملا ہے۔ Bazm E Afshanch Organise Afsancha Programme In Bhopal

بزم افسانچہ کی جانب سے ادیبی پروگرام کا انعقاد

پروگرام کے مہمان خصوصی و مدھیہ پردیش اردو اکادمی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نصرت مہدی نے کہا کہ ناول ہو یا افسانہ اس کی اہمیت سے انکار کسی کو بھی نہیں ہے، مگر اس بھاگتی دوڑتی زندگی میں لوگوں کے پاس اتنا وقت نہیں ہے کہ وہ ضخیم ناول یا بڑے افسانوں کو پڑھیں ،ایسے میں افسانچہ نے اردو کے قارئین کے بیچ اپنی اہمیت و افادیت کو ثابت کیا ہے۔ 21 ویں صدی کے جو موضوعات ہیں ان کو سامنے رکھ کر جس طرح کے افسانچے لکھے جا رہے ہیں اس نے اہل ہنر کو متوجہ کیا ہے۔ میں بزم افسانچہ کے لوگوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں اور چاہتی ہوں کہ یہ سلسلہ جاری رہنا چاہئے تاکہ اردو کے قارئین کی تسکین ہوتی رہے۔

وہیں بزم افسانچہ کے روح رواں اور ممتاز افسانچہ نگار ڈاکٹر محمد اعظم نے کہا کہ افسانچہ مختصر میں کچھ کہنے کا ہنر نہیں ہے بلکہ مختصر میں جو بات کہی جا رہی ہے اس میں کہانی پن کا ہونا لازمی ہے ۔ ہمارے سالانہ پروگرام میں صرف اردو ہی نہیں بلکہ ہندی کے بھی افسانچہ نگاروں نے شرکت کی ہے ۔ ہمارا مقصد اردو اور ہندی کے ادیبوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے ساتھ دونوں زبانوں میں لکھے جا رہے افسانوی ادب سے بھی نئی نسل کو واقف کرانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:EX Minister CM Ibrahim پی ایف آئی پر پابندی تو آر ایس ایس پر کیوں نہیں، سی ایم ابرایہم کا سوال

انہوں نے کہاکہ بزم افسانچہ جو باب کے نام سے قائم کیا گیا ہے اس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ بھوپال میں سال بھر پہلے تک افسانہ نویسی کے نام پر جو نام تھے ان کا شمار انگلیوں پر ہوتا تھا مگر بزم افسانچہ کے قیام کے بعد افسانچہ نگاری کے میدان میں کئی نئے نام سامنے آئے ہیں اور یہ ہماری کامیابی ہے ۔ شاعری کے ساتھ نثری ادب کا بھی فروغ ہو اور اردو کے قارئین کو سچا اور اچھا ادب پڑھنے کو ملے اس کے لئے کوششیں جاری ہیں ۔Bazm E Afshanch Organise Afsancha Programme In Bhopal

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.