ETV Bharat / state

وزیراعلیٰ کا باغلی کو ضلع بنانے کا اعلان - kailsah joshi birthday

ریاست مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ ضلع دیواس کے تحت آنے والے باغلی کو ضلع بنایا جائے گا۔

مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان

author img

By

Published : Jul 14, 2020, 7:39 PM IST

چوہان نے یہ اعلان یہاں بی جے پی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ کیلاش جوشی کی سالگرہ پر ان کے مجسمے کی نقاب کشائی کے موقع پر منعقد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمان جیوتی رادتیہ سندھیا اور ریاستی بی جے پی صدر وشنودت شرما ، سابق وزیر دیپک جوشی اور دیگر عوامی نمائندے بھی موجود تھے۔

اس سے پہلے جوشی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی گئی تھی۔

چوہان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ سابق وزیراعلیٰ کیلاش جوشی کی سخت محنت کی وجہ سے ہی بی جے پی ایک بڑی پارٹی کے طور پر نظر آرہی ہے۔

جوشی جی نے ہمیشہ ہمیں سچائی اور عوام کی خدمات کے راستہ پر چلنے کی ترغیب دی۔

آج ان کے آبائی گاوں ہاٹ پیپلیا میں ان کے مجسمہ کی نقاب کشائی کرکے میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں۔

آج بھلے ہی وہ ہمارے بیچ میں نہیں ہیں لیکن اپنے خیالات کے ذریعہ وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

مزید پڑھیں:مدھیہ پردیش: مذہبی مقامات پر پھر سے پابندی عائد

ہم ہمیشہ ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی کوشش کریں گے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.