ETV Bharat / state

Dhirendra Shastri Controversial Statement رام نومی تشدد پر دھریندر شاستری کا متنازع بیان، کہا بھارت میں رہنا ہے تو۔۔۔ - بھارت میں رہنا ہے تو سیتا رام کہنا پڑے گا

جبل پور میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے دھریندر شاستری نے متنازع بیان دیا ہے۔ دھریندر شاستری نے کہا کہ ہندو مذہب کے مخالفین ہوشیار ہوجاؤ اب نہیں چلے گا۔ بھارت میں رہنا ہے تو سیتا رام کہنا پڑے گا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 1, 2023, 11:18 AM IST

Updated : Apr 1, 2023, 11:58 AM IST

رام نومی پر ہوئے تشدد سے متعلق دھریندر شاستری کا متنازع بیان

جبل پور: رام نومی کے جلوس کے دوران ملک کے مختلف حصوں، گجرات، مہاراشٹر، بنگال اور بہار میں تشدد ہوا جس میں کئی دکانوں، مکانوں اور گاڑیوں کو نذر آتش کردیا گیا۔ کئی مقامات پر پولیس نے دفعہ 144 نافذ کردی ہے وہیں انٹرنیٹ خدمات بھی معطل ہیں۔ ملک کے مختلف حصوں میں رام نومی کے جلوس کے دوران ہوئے تشدد اور پتھر بازی سے متعلق باگیشور دھام کے پنڈت دھریندر شاستری نے متنازع بیان دیا ہے۔ دھریندر شاستری ان دنوں مدھیہ پردیش کے جبل پور میں کتھا کررہے ہیں۔ کتھا کے آخری دن انہوں نے رام نومی کے جلوس پر گجرات، مہاراشٹر اور کولکاتا میں پتھر پھینکنے والوں سے متعلق بندیل کھنڈی زبان میں نازیبا الفاظ کا استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'رام پریم کی مورتی ہیں' وہ سب کے ہیں رام پر پتھر پھینکنا یہ ملک کی بدقسمتی ہے۔ اب یہ اور نہیں چلے گا، اب ہندؤوں کو ایک ہونا ہی پڑے گا۔ اس کے علاوہ دھریندر شاستری نے کہا کہ 'مذہب کے مخالفین ہوشیار ہوجاؤ، اب نہیں چلے گا۔ بھارت میں رہنا ہے تو سیتا رام کہنا پڑے گا۔' دھریندر شاستری نے ہندو راشٹر کی بات کی اس دوران انہوں نے سناتن دھرم، ہندو راشٹر، رام نومی اور سنتوں کے مخالفین کے خلاف ٹھیٹ بندیل کھنڈی زبان میں نازیبا تبصرہ کیا۔ واضح رہے کہ دھریندر شاستری نے اس سے قبل چھتیس گڑھ کے رائے پور میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ تم ہمارا ساتھ دو ہم ہندو راشٹر بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Bageshwar Dham دھیریندر شاستری کا بھارت کو ہندو راشٹر بنانے کا دعویٰ

Last Updated : Apr 1, 2023, 11:58 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.