ETV Bharat / state

Protest Against Haj committee بھوپال میں عازمین حج کا خاموش احتجاج - ریاست کے عازمین حج اور مقامی سماجی کارکنان

بھوپال میں عازمین حج نے مقامی سماجی کارکنان اور دیگر اہم لوگوں کے ساتھ مل کر ریاستی حج کمیٹی کے خلاف خاموش احتجاج کرتے ہوئے اپنے مطالبات رکھے۔ ان کا کہنا ہے کہ عازمین حج سے اضافی فیس وصولی سے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ریاستی حج کمیٹی کو اس سلسلے میں سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔

بھوپال میں عازمین حج کا خاموش احتجاج
بھوپال میں عازمین حج کا خاموش احتجاج
author img

By

Published : May 18, 2023, 7:06 PM IST

بھوپال میں عازمین حج کا خاموش احتجاج

بھوپال : ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں ریاست کے عازمین حج اور مقامی سماجی کارکنان نے مل کر ریاستی حج ہاؤس پر خاموش احتجاج کیا۔ یہ احتجاج ریاست کے حاجیوں پر اضافی اخراجات کے سلسلے میں کیا گیا۔ اس موقع پر سماجی کارکن شاہد علی نے کہا کہ حاجیوں کے ساتھ حکومتیں یہ لوٹ کب بند کرے گیں۔ کوئی بھی چیز خریدتے یا بیچتے وقت یہ بتایا جاتا ہے کہ یہ چیز کتنے میں خریدی یا بیچی جارہی ہے جہاں عمرہ پر 50 سے 80 ہزار روپئے کا خرچ آرہا ہے وہیں حج اخراجات میں اتنا فرق کیوں کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا اگر صوبے کا حاجی مکہ اور مدینہ کی رباط میں ٹھہرایا جاتا ہے تو اس کو کتنا خرچ آئے گا۔اگر اسے رباط نہیں ملتی ہے تو اس صورتحال میں حاجی کو کتنا پیسہ خرچ کرنا پڑے گا۔ یہ صاف ہونا چاہیے۔ پہلے جب حج درخواست فارم جمع کئے جاتے تھے تو اس میں ساری چیزیں صاف طور سے لکھی جاتی تھی کہ کہاں کتنا پیسہ لگے گا اور کتنی ریال حاجیوں کو دی جائے گی ساتھ ہی مکہ اور مدینہ میں کہاں اور کتنے فاصلے پر رکنے کا انتظام ہوگا اور آب زم زم کے لیے کتنے پیسے لگیں گے اور حج کے ارکان کے لئے جہاں جہاں بھی ریل یا بس کی ضرورت پڑتی تھی اس کا کرایہ بھی مینشن کیا جاتا تھا۔

عبدالغفور خان کا کہنا ہے کہ جب آن لائن فارم جمع کروایا گیا تو اس میں امبار کیشن پوائنٹ کے لئے بھوپال یا اندور آپشن دیا گیا تھا اس کے علاوہ آن لائن فورم میں کوئی آپشن نہیں دیا گیا تھا۔ اگر فارم میں یہ بات صاف ہوتی کے کس امبارکیشن پوائنٹ سے کتنا پیسا لگے گا۔ اگر آپشن دیا ہوتا تو حاجی اپنی سہولیات اور معاشی حالات کے مدنظر امبار کیشن پوائنٹ کا انتخاب کرتا۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے تین چار سالوں سے بھوپال کے حاجی ممبی امبار کیشن پوائنٹ سے جا رہے تھے۔ تو ہم اس بار بھی ممبئی امبارکیشن پوائنٹ ہی فارم درج کرتے کیونکہ بھوپال اور ممبئی امبار کیشن پوائنٹ سے جانے میں 68 ہزار کا فرق ہے۔ دراصل بھوپال امبارکیشن پوائنٹ سے 3 لاکھ 72 ہزار ایک حاجی کو خرچ آرہا ہے تو وہی ممبئی امبارکیشن پوائنٹ سے حاجی کو 3 لاکھ 4 ہزار روپے خرچ آ رہا ہے۔

وہی مدھیہ پردیش حج کمیٹی کے صدر رفعت وارثی کے بیمار ہونے کے سبب وقف بورڈ کے صدر سنور پٹیل نے مورچہ سنبھال رکھا ہے۔ جب صحافیوں نے اس تعلق سے ان سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کو قبول کرتے ہیں کہ یہ پہلے سے ہی طے ہونا چاہیے تھا کہ کس امبارکیشن پوائنٹ سے کتنا پیسہ حاجیوں کو دینا پڑے گا۔ یہ صاف ہونا چاہیے تھا تاکہ لوگ اپنے بجٹ کے حساب سے امباریشن پوائنٹ کا انتخاب کرتے۔

یہ بھی پڑھیں:FIR Against Haj Committee حاجیوں سے زائد رقم وصول کرنے کا الزام، حج کمیٹی کے خلاف تھانے میں شکایت

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے اعلی افسران سے بات کی ہے۔یہ فیصلہ جلد ہو جائے گا کہ سبھی عازمین حج ممبئی کی امبار کیشن پوائنٹ سے ہی جائے۔ انہوں نے کہا لیکن جو ایئرلائن نے ہم سے 3 لاکھ 4 ہزار کا ٹینڈر لیا ہے۔ اور پورے ملک می 22 امبارکیشن پوائنٹ دیے گئے ہیں اور ان میں سے تین ایسے امبار کیشن پائنٹ ہیں جہاں پر حج اخراجات کے ریٹ کم آئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.