اندور: ریاست مدھیہ پردیش کا تجارتی مرکز اندور کے اگراه مومبئی روڈ کے کنارے چھوٹی کھج رانی واقعہ حضرت بلال مسجد میں آدھی رات کے بعد کار پر سوار کچھ سماجی دشمن عناصر آئے اور مسجد میں شراب کی بوتل اور کچھ کھانے پینے کی ادویات پھیک کر فرار ہو گئے۔ اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔
شرپسندوں کی یہ کرتوت مسجد میں نصب کیمروں میں قید ہوگی۔ اس واقعے کی اطلاع مقامی تھانے کی پولیس کو دی گئی۔پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔اس معاملے میں ملوث شرہسندوں کی تلاش جاری ہے لیکن اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
ایم آئی جی تھانہ انچارج اجے وارما نے بتایا کی صبح تقریبا چار بجے کچھ سماجی دشمن انصرف بلونو کار میں سوار ہو کر آئے اور مسجد پر شراب کی بوتل پھینک کر فرار ہو گئے۔شکایت ملنے کے فورا بعد کارروائی شروع کردی ہے۔اس معاملے میں ملوث لوگوں کو جلد ہی ڈھونڈ نکالا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:Guardian Protest بھوپال میں پانچویں اور آٹھویں کے طلبا کے فیل ہونے پر سرپرستوں کا احتجاج
پولیس اہلکار نے مزید کہاکہ آس پاس کے علاقوں میں چھاپہ ماری مہم چلائی جا رہی ہے۔امید ہے کہ جلد ہی تمام لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ جائے گئ۔لوگوں سے صبر و تحمل کام لینے کی اپیل کی گئی ہے۔اس واقعے کے بعد مقامی باشندوں نے سخت غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔مقامی باشندوں نے قصورواروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔علاقے میں کشیدگی کا ماحول ہے۔