ETV Bharat / state

Anti Drug Campaign نشہ نوجوانوں کے لئے باعث ہلاکت - ریاست مدھیہ پردیش کے اندور

اندور میں تنظیم پیس اینڈ ڈیولپمنٹ نے نشے کے خلاف پوسٹر مقابلہ کا انعقاد کیا جس میں طلبا نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

نشہ کسی کو بھی اپنا شکار بنا سکتا ہے: اندور کا لیکچر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 10, 2023, 10:55 AM IST

نشہ کسی کو بھی اپنا شکار بنا سکتا ہے: اندور کا لیکچر

اندور: ریاست مدھیہ پردیش کے اندور میں تنظیم پیس اینڈ ڈیولپمنٹ کی جانب سے نشے کے خلاف پوسٹر مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ اندور میں واقع تنظیم پیس اینڈ ڈیولپمنٹ نے نوجوانوں میں نشے کی لت کے خلاف پوسٹر کمپٹیشن کا انعقاد کیا جس میں مہمان خاص کے طور پر اندور کلیکٹر ڈاکٹر الیا راجہ اور شہر کی کئی معزز شخصیات نے شرکت کی۔مہمانان خصوصی نے امیدواروں کو خطاب کیا اور کامیاب طلبا نقد انعامات اور سرٹیفکیٹ سے نوازا۔

یہ بھی پڑھیں:Jashan e Adab Bhopal بھوپال میں جشن ادب کا آل انڈیا مشاعرہ

طلبا کا کہنا تھا کہ نشہ کرنے والے نوجوان سے ان کے ساتھ ساتھ معاشرے کو بھی بری طرح سے نقصان پہنچتا ہے۔ اس کے استعمال سے نوجوان مختلف امراض میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ نوجوانوں کو منشیات کے استعمال سے خود کو اور دوسروں کو بھی دور رکھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ پیس اینڈ ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن کے شفیق شیخ کا کہنا تھا کہ ان دو اور تعلیمی مرکز جہاں چار لاکھ سے زیادہ طالب علم دیگر ریاستوں سے یہاں پہنچے ہیں۔ ان میں سے تقریبا ایک لاکھ اس نشے کی لت کا شکار ہو چکے تھے۔ان کو نشے کی لت سے بچانے کے لیے آج بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں نوجوانوں کو نشہ کی عادت سے باز رکھنے کے لئے نشہ کے خلاف مہم چلائی جاتی ہیں۔ نشہ کے خلاف مختلف پروگرامس منعقد کیے جاتے ہیں۔ سرکاری سطح اور غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے بھی اس طرح کے پروگرامس منعقد کیے جاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.