ETV Bharat / state

Ani Drugs Campaign بھوپال میں منشیات کے خلاف مہم - مساجد کمیٹی

نشہ خوری کے خلاف بھوپال مساجد کمیٹی نے اٹھایا بڑا قدم، نوجوانوں میں شہ خوری کی بڑھتی عادت نے سرکار کے ساتھ مہذب سماج کوبھی تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ سرکاروں کے ذریعہ نشہ خوری کے خلاف حالانکہ مہم چلتی رہتی ہے، مگر اس کا کوئی مثبت اثر سماج میں دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے۔Ani Drugs Campaign

بھوپال میں نشہ خوری کے خلاف مہم
بھوپال میں نشہ خوری کے خلاف مہم
author img

By

Published : Oct 15, 2022, 5:27 PM IST

بھوپال : نوجوانوں میں شہ خوری کی بڑھتی عادت نے سرکار کے ساتھ مہذب سماج کوبھی تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ سرکاروں کے ذریعہ نشہ خوری کے خلاف حالانکہ مہم چلتی رہتی ہے، مگر اس کا کوئی مثبت اثر سماج میں دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے ۔Ani Drugs Campaign In Bhopal In Madhya Pradesh

مدھیہ پردیش سرکار کے ذریعہ سماجی تنظیموں کے تعاون سے جب نشہ مکتی کے خلاف بڑی مہم شروع کی گئی تو مساجد کمیٹی نے بھی دو قدم آگے بڑھاتے ہوئے مساجد سے نشہ خوری کے خلاف باقاعدہ مہم شروع کردی ہے ۔ مساجد سے سماج کی اصلاح ہوسکے اور سماج سے نشہ خوری کا خاتمہ ہو، اس کے لئے مساجد کمیٹی کے زیر اہتمام پرو گرام کا انعقاد کیا گیا ۔

بھوپال میں نشہ خوری کے خلاف مہم

پروگرام میں شہر قاضی و مفتی کے ساتھ بڑی تعداد میں علمائے دین اور مساجد کے ائمہ وموذنین نے شرکت کی اور مساجد سے سماجی کے اصلاح کے پروگرام کو وقت کی بڑی ضرورت سے تعبیر کیا۔
بھوپال شہر قاضی سید مشتاق علی ندوی نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نشہ مکتی کو لے کر جو پروگرام شروع کیا گیا ہے اور ہمارے ساتھ ساتھ صوبہ میں اور ملک گیر سطح پر بھی نشہ مکتی کو لیکر کوشش کی جارہی ہے ۔ ہم نے بھی یہ پہل کی ہے کہ اور ہم تمام انسانوں سے اور ایمانوں والوں سے خاص سے کہنا چاہتے ہیں کہ شراب ہو یا ایسی تمام چیزیں، جس سے نشہ ہوتا ہے اس کا ایک قطرہ بھی حرام ہے۔ تو ہمارے یہاں نشہ اور نشہ کے تعلق سے تمام چیزوں کو حرام قرار دیا گیا ہے۔

بھوپال میں نشہ خوری کے خلاف مہم
بھوپال میں نشہ خوری کے خلاف مہم

مزید پڑھیں:Congress President Election کانگریس کے ووٹز اپنی مرضی سے ووٹ ڈالے، ششی تھرور

جمعہ کے موقع پر تمام مساجد سے شراب نوشی کے مضر اثرات اور نشہ خوری کی لعنت کے خلاف ائمہ بیان کریں گے ۔ تاکہ سماج میں اصلاح ہو سکے اور ایک ایسا خوشحال معاشرہ قائم ہوسکے، جس میں برائیوں کا گزر بھی نہ ہو۔ اسی کے ساتھ ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ تبارک تعالی نشہ خوری کی لعنت سے تمام انسانوں کو نجات عطا فرمائے اور پوری انسانیت کو اللہ ہدایت عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو نشہ خوری سے دور کرکے انہیں تعلیم سے جوڑنا چاہتے ہیں ۔ تاکہ صحت مند معاشرہ قائم ہوسکے ۔ ایک ایسا معاشرہ قائم ہو، جس میں نشہ جیسی لعنت کا گزر بھی نہ ہو اور سبھی تعلیم کی روشنی میں صحت مند و خوشگوار معاشرے کی تشکیل میں معاون ہوسکیں۔Ani Drugs Campaign In Bhopal In Madhya Pradesh

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.