ETV Bharat / state

Qur'an-e-Qaraat Ushra QRcode قرآن کریم قرات عشرہ کیوآرکوڈ کے تعلق سے بھوپال میں تقریب منعقد - بھوپال خبر

داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا مولانا مفضل سیف الدین کے فرزند سید حسین برھان الدین کی جانب سے نایاب کوشش کی گئی ہے،انہوں نے قرآن کریم قرات عشرہ کیوآرکوڈ کے ساتھ تین جلدوں میں تیار کی ہے۔ جس کی تقریب بھوپال کے داودی بوہرہ حیدری جماعت خانہ علی گنج بھوپال میں منعقد کی گئی۔

بھوپال میں تقریب منعقد
بھوپال میں تقریب منعقد
author img

By

Published : Mar 24, 2023, 10:55 PM IST

بھوپال میں تقریب منعقد

بھوپال:ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں بوہرہ جماعت کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس تقریب میں داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا حضرت مولانا مفضل سیف الدین کے فرزند حافظ القرآن السید حسین برہان الدین کی جانب سے قرآت سے متعلق کتاب تین جلدوں میں تیار کی گئی ہے جو اپنی نوعیت کی پہلی کوشش ہے۔ یہ مصحف شریف جامعہ ازہر مصر سے مستند و مصدقہ ہے۔ جس کے ہر صفحے پر کیوآرکوڈ ہے، جس کے ذریعے تمام عشرہ قرات کو سنا جا سکتا ہے اور علمی فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

آج کی اس تقریب میں صدر جمعیۃ علماء ہند مدھیہ پردیش کے صوبائی صدر حاجی محمد ہارون اور بھوپال جمیعت کے ضلع صدر حافظ و ناظم جامعہ حفظ القرآن بهانپور حافظ اسماعیل بیگ اور شہر کے دیگر معزز علماء موجود تھے۔ اس موقع پر داؤدی بوہرہ جماعت کے عامل شیخ زھیر نے اس موقع پر بتایا کہ قرآن مجید مکہ میں نازل ہوا اور مصر میں پڑھا گیا۔ قرآن کو پڑھنے اور اس کی قرات کا فن مصر میں پروان چڑھا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قرآن کی تلاوت کئی طرح سے کی جاسکتی ہے۔ افظ سید حسین برہان الدین نے قرآن مجید کی تلاوت دس طریقوں سے کی ہے جسے قرات عشرہ کہاگیا ہے۔ اور جس طرح کا نایاب نسخہ تیار کیا گیا ہے اسے قرآن کو جاننے والے اچھی طرح سے سمجھتے ہیں کہ اس میں کس طرح کی محنت کرنی پڑتی ہے۔

عامل شیخ زھیر نے بتایا کہ حافظ سید حسین برہان الدین حافظ قرآن ہیں اور مصر کی جامعہ سے آپ کو سند حاصل ہے۔اور بہت ہی اعلی درجے کے قاری ہیں۔ مصر کی حکومت نے آپ کو سند سے نوازا ہے۔انہوں نے بتایا کی سید حسین برہان الدین نے کوشش کی ہے کہ قرآن مجید میں عشرہ قرات جو پڑھی جاتی ہے اسے کتاب کی شکل دی جائے۔ واضح رہے کہ قرآن شریف کی آیتوں کو ہر دور میں الگ الگ طرح سے اور الگ انداز میں پڑھا گیا ہے۔ واضح رہے گی جب یہ تین جلدوں میں کتاب تیار کی گئی تو مصر سے اسے سند ملی۔وہیں پوری دنیا کے ماہرین قرات نے اس کام کو بہترین قرار دیا اور کہا کہ یہ نسخہ قرآن کی قرات کرنے والوں کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوگا ۔

مزید پڑھیں:Urdu Calligraphy فن خطاطی کے ذریعہ دو بہنیں قرآن کریم کے پیغام کو عام کررہی ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.