ریاست مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی اور کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما دگ وجے سنگھ نے سی اے اے اور این آر سی سے متعلق دہلی تشدد کے الزامات میں قید عمر خالد کے حمایت میں ایک ٹویٹ کیا ہے۔
جس میں انہوں نے مدھیہ پردیش کیڈر کے آئی اے ایس حرش مندر کے خیالات کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ 'آئی اسٹینڈ وتھ عمر خالد کمپین' اور اس کی میں حمایت کرتا ہوں، ساتھ ہی انہوں نے عمر خالد کو گاندھی کے نظریات کا حامل بتایا۔
دگ وجے سنگھ کی ٹویٹ کے بعد بھارتی جنتا پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور سینئر رہنما کیلاش وجے ورگیہ نے کہاں کہ 'کسی کی بھی حمایت سوچ سمجھ کر کرنا چاہئے، مگر دگوجے سنگھ اپنی سیاسی فائدے کے لیے کسی کی بھی شان میں قصیدہ پڑھ لیتے ہیں۔ انہیں اس سے کوئی گریز نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'وہ جس کے بارے میں بول رہے ہیں وہ کون شخص ہے اس کی معاشرے میں کیا کردار ہے یہ سوچنا چاہئے اور ایسے بیان بازی سے بچنا چاہئے۔