ETV Bharat / state

پٹھان کے خلاف مظاہرہ کررہے بجرگ دل کے کارکنان نے پیغمبر اسلام کے خلاف غلط بیان بازی کی - شہر قاضی ڈاکٹر سید عشرت علی

اندور میں فلم پٹھان کے خلاف مظاہرہ کررہے بجرگ دل کے کارکنان نے پیغمبر اسلام کے خلاف غلط بیان بازی کی جس سے مسلم طبقہ میں برہمی دیکھی گئی۔

مسلم طبقہ
مسلم طبقہ
author img

By

Published : Jan 25, 2023, 10:36 PM IST

اندور: ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں مسلم طبقہ نے بجرنگ دل کے کارکنان کے خلاف تھانوں کا گھیراؤ کیا اور پولیس کمشنر کو کو میمورنڈم پیش کیا۔

مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں شاہ رخ خان کی پٹھان فلم ریلیز کے موقع بزرگ دل نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور فلم کا پوسٹر پھاڈدیئے۔ مظاہرین نے شاہ رخ خان کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس دوران پیغمبر اسلام پر غلط بیان بازی کی جس سے مسلم طبقہ سخت ناراض ہو گیا اور اس نے شہر کے تھانوں کا گھیراؤ کیا۔ شہر قاضی ڈاکٹر سید عشرت علی کے ساتھ علماؤں کا ایک ڈیلیگیشن کمشنر ہری نارائن چاری مشرا سے ملا اور غلط نعرہ بازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

مفتی سید صابر مصباحی نے بتایا کہ فلم پٹھان کے خلاف مظاہرہ کر رہے بجرنگ دل کے کارکنوں نے پیغمبر اسلام کے خلاف غلط بیان بازی کی جس سے مسلم طبقہ سخت ناراض ہے۔ جس کے سبب شہر کے کئی تھانوں گھرآؤ کیا گیا۔ ہم نے کمشنر صاحب سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا ہے کہ غلط نعرے بازی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ سال 2023 کی سب سے بڑی ریلیز میں سے ایک سپر اسٹار شاہ رخ خان کی پٹھان بدھ کے روز بڑے پردے پر آگئی۔ پٹھان کی ریلیز کے ساتھ ملک کے سنیما گھروں میں فلم بینوں کی ایک بڑی تعداد دیکھنے کو ملی ہے۔ وہیں سوشل میڈیا پر کئی ایسے ویڈیوز وائرل ہورہے ہیں جس میں شاہ رخ خان کے مداح سپراسٹار کے چار سال بعد بڑے پردے پر آنے کا جشن منا رہے ہیں۔

شاہ رخ خان فلم زیرو کے ریلیز کے چار سال بعد بڑے پردے پر نظر آئے۔ ملک کے کئی حصوں میں شائقین صبح سویرے فلم کے پہلے دن کا پہلا شو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں تھیٹر پہنچے۔ مداح سنیما گھروں کے باہر پٹاخے پھوٹ کر جشن مناتے ہوئے اور اپنی خوشی کا اظہار کرتے نظر آئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.