ETV Bharat / state

Anti Drugs Campaign in MP وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے بعد کھرگون میں ڈھابوں پر کارروائی - مدھیہ پردیش وزیر اعلیٰ کی ہدایت

مدھیہ پردیش کے ضلع کھرگون میں 40 ڈھابوں پر دبش دے کر شراب کی غیر قانونی فروخت کے 55 مقدمات درج کیے گئے۔ اس کے علاوہ شراب کے نشے میں گاڑی چلانے کے معاملے میں بھی کارروائی کی گئی۔ Action on dhabas in Khargone

وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے بعد کھرگون میں ڈھابوں پر کارروائی

author img

By

Published : Oct 9, 2022, 10:34 AM IST

کھرگون: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کی طرف سے پوری ریاست میں منشیات اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایات کے بعد، ضلع کھرگون میں 40 ڈھابوں پر دبش دے کر شراب کی غیر قانونی فروخت کے 55 مقدمات درج کیے گئے۔ اس کے علاوہ عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی اور شراب کے نشے میں گاڑی چلانے کے معاملے میں بھی کارروائی کی گئی۔ Anti Drugs Campaign in MP

کھرگون کے پولیس سپرنٹنڈنٹ دھرم ویر سنگھ یادو نے بتایا کہ ہفتہ کی دیررات پورے ضلع میں پولیس اور محکمہ ایکسائزکی مشترکہ ٹیموں نے ڈھابوں پر دبش دے کرشراب کی غیر قانونی فروخت کے معاملے میں بڑی کارروائی کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران 40 ڈھابوں پر کارروائی کرکے ایکسائز ایکٹ کے تحت 55 مقدمات درج کئے گئے۔ عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کرنے پر 40 افراد کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 65 ڈرائیوروں کے خلاف ڈرنک اینڈ ڈرائیو (شراب پی کر گاڑیاں چلانے) کے معاملے میں چالان کی کارروائی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: DIG Sujit Kumar on Drug Menace منشیات کی لعنت پر قابو پانے کے لیے سماج کو آگے آنا ہوگا، سجیت کمار

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.