ETV Bharat / state

Action against 22 teachers In Khargone کھرگون میں اجتماعی نقل معاملے میں 22 اساتذہ کے خلاف کارروائی - مدھیہ پردیش کے کھرگون ضلع

کھرگون میں دسویں جماعت کے بورڈ امتحان میں نقل کرانے کے معاملے تقریباً 17 اساتذہ کو معطل کیے جانے کے ساتھ پانچ دیگر اساتذہ کی خدمات منسوخ کر دی گئی ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 9, 2023, 2:18 PM IST

کھرگون: مدھیہ پردیش کے کھرگون ضلع میں 10ویں جماعت کے بورڈ امتحان میں نقل کے معاملے میں 22 اساتذہ کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ یہ کارروائی مدھیہ پردیش-مہاراشٹر سرحد پر واقع پہاڑی علاقے سرویل کے امتحانی مرکز کے قریب 10ویں جماعت کے بورڈ امتحان میں نقل کے مواد کی تیاری کے معاملے میں کی گئی ہے۔ کلکٹر شیوراج سنگھ ورما نے کہا کہ اس سنگین معاملے میں اسسٹنٹ کمشنر، قبائلی امور کے محکمہ نے مختلف اسکولوں کے سرویل واقع امتحانی مرکز میں ڈیوٹی دینے والے اورنقل ریکٹ میں ملوث 17 اساتذہ کو معطل کر دیا ہے۔ پانچ دیگر کنٹریکٹ اساتذہ کی خدمات ختم کر دی گئی ہیں۔ معطل افسران میں امتحانی مرکز کے صدر اشوک جیسوال، اسسٹنٹ سینٹر صدر، دھنالال آرسے کے علاوہ 12 سپروائزر شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امتحانی مرکز کے قریب نقل کا مواد تیار کرنے والے آٹھ اساتذہ سمیت 9 کے خلاف پولیس مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں مزید حقائق پولیس کی محکمانہ انکوائری اور تفتیش میں سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پچھلے سال پہاڑی علاقے میں واقع اس امتحانی مرکز سے 85 فیصد طلباء پاس ہوئے تھے جبکہ اس سے منسلک دیگر امتحانی مراکز کا نتیجہ مایوس کن رہا تھا۔ حالیہ دنوں میں جموں و کشمیر کے سرکاری اسکولوں میں سینکڑوں اساتذہ کی جانب سے نوکری حاصل کرنے کے لئے مبینہ طور جعلی سرٹیفیکٹ پیش کئے جانے کا معاملے سامنے آیا تھا۔ اس معاملے میں اساتذہ کے سرٹیفکیٹ کی جانچ کی جا رہی ہے۔ جانچ میں فرضی سرٹیفیکٹ ملنے پر سخت کارروائی کی جا سکتی ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.