ETV Bharat / state

Aam Aadmi Party Protest: ادھم پور میں مرکزی حکومت کے خلاف عام آدمی پارٹی کا احتجاج - Aam Aadmi Party protest against inflation

اُدھم پور میں عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں نے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا اور دیہی علاقوں کے لوگوں کی ضرورت کے مطابق بجلی، پانی، سڑکیں اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

اودھمپور میں مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج
اودھمپور میں مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Sep 1, 2022, 12:08 PM IST

اُدھم پور: جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان نے مرکزی حکومت کے خلاف ڈی سی آفس کے باہر احتجاج کیا۔ اس دوران انہوں نے دیہی علاقوں کے لوگوں کی ضرورت کے مطابق بجلی، پانی، سڑکیں اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ موجودہ مرکزی حکومت عوام کے مسائل کو حل کرنے میں پوری طرح سے ناکام ہوچکی ہے۔ Aam Aadmi Party protest against central government in udhampur

ویڈیو

احتجاج کے دوران عام آدمی پارٹی رہنما ہرش دیو سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت عوام کی امیدوں پر کھرا اترنے میں پوری طرح ناکام ہے۔ ضلع، شہر اور دیہی علاقوں کے لوگ بنیادی سہولیات کے لیے ترس رہے ہیں۔ عوام کو ضرورت کے مطابق بجلی اور پانی کی سہولت نہیں مل رہی ہے۔ دیہی علاقوں میں پانی کی سپلائی کئی مہینوں سے متاثر ہے اور لوگوں کو پانی کے انتظامات کے لیے آئے روز مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دن بدن بڑھتی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ دیہی علاقوں کی سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہے جس کی وجہ سے آئے روز حادثات ہورہے ہیں۔ Aam Aadmi Party protest

مزید پڑھیں:

ہرش دیو سنگھ نے کہا کہ اسکولوں میں اسٹاف کی کمی کے باعث طلباء کی پڑھائی مسلسل متاثر ہو رہی ہے۔ بی جے پی حکومت نے عوام سے کئی وعدے کئے ہیں لیکن وہ سب کھوکھلے ثابت ہورہے ہیں اور آج تک بجلی، پانی، سڑک، تعلیم کے حوالے سے توقع کے مطابق کام نہیں کر پائی ہے۔ حکومت کو ہوش میں لانے کے لیے آج ڈی سی آفس کے باہر عام آدمی پارٹی احتجاج کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.