ETV Bharat / state

AAP In MP عام آدمی پارٹی کا 230 نشستوں پر انتخابات لڑنے کا اعلان - بھوپال میں عام آدمی پارٹی

عام آدمی پارٹی کے ریاستی یونٹ نے ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں 230 سیٹوں پر امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عاپ کے رہنما بھوپیندر سنگھ جون نے کہاکہ ہماری پارٹی مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات میں کامیاب ہوگی کیونکہ ہمیں عام لوگوں کی حمایت حاصل ہے۔

عام آدمی پارٹی کا 230 نشستوں پر انتخابات لڑنے کا اعلان

author img

By

Published : Jul 27, 2023, 2:44 PM IST

عام آدمی پارٹی کا 230 نشستوں پر انتخابات لڑنے کا اعلان

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں عام آدمی پارٹی کے زیر اہتمام پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں دہلی سے ائے رکن اسمبلی اور ریاست مدھیہ پردیش کے انتخابی انچارج بھوپیندر سنگھ جون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدھیہ پردیش میں ہونے والے انتخابات میں ہم 230 سیٹوں پر انتخابات لڑیں گے۔ ہم سروے کر کے عام آدمی پارٹی کے امیدواروں کا انتخاب کر رہے ہیں۔ اور جلدی ہم اپنی پارٹی کے امیدواروں کی فہرست جاری کریں گے۔

انہوں نے کہا ہماری پارٹی دہلی اور پنجاب کے لیڈران پورے مدھیہ پردیش میں پھیل گئے ہیں، جگہ جگہ عوام سے ملاقات کر رہے ہیں اور پارٹی کے ایجنڈے سے روبرو کروا رہے ہیں۔ اور اب جلد ہی عام آدمی پارٹی پوری ریاست میں انتخابی تشہیر شروع کرنے جا رہی ہے۔ ہمارے بڑے لیڈر اروندر کیجری وال، بھاگوت مان اور دیگر سینیئر لیڈران ریاست میں ائیں گے۔ اور ریاستی انتخابات کی تمام سنبھالیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایک افواہ یہ پھیلائی جا رہی ہے کہ عام آدمی پارٹی کانگرس سے مل گئی ہے۔ اور شاید ہم انتخابات نہ لڑے لیکن ایسا کچھ نہیں ہے۔ ہم ریاست میں پوری 230 سیٹوں پر انتخابات لڑنے جا رہے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ حسب اختلاف پارٹیوں کی ایکتا کی بات کی جا رہی ہے۔ جو کہ صرف پارلیمنٹ کے لیے ہے نہ کہ اسمبلی انتخابات کے لیے اس لیے ریاست میں غلط فہمی پیدا کی جا رہی ہے ۔اس لیے میں یہ بات صاف کر رہا ہوں کہ ہم پوری 230 سیٹوں پر انتخابات لڑے گے۔

عاپ کے رہنما کا کہنا ہے کہ ہم ایسے امیدواروں کا انتخاب کریں گے جو کامیاب ہو کر ائیں گے۔ انہوں نے کہا اس کے علاوہ ہماری جو دہلی میں پالیسیاں چل رہی ہے انہیں نافذ کیا جائے گا اور ملک اور صوبے کہ اہم معاملوں کو اٹھائیں گے اور اس کا حل نکالیں گے۔ جیسا کہ ہم نے دہلی اور پنجاب میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہم نے پورے صوبے میں اپنی پدیاترا جاری رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Congress MLA Arif Masood بھوپال میں رکن اسمبلی عارف مسعود کا ستیہ گرہ

انہوں نے ریاست مدھیہ پردیش کو گھوٹالوں کا گڑھ کہا حال ہی میں ریاست میں سب سے بڑا پٹواری گھوٹالا سامنے آیا۔ اور ہمیں لگتا ہے کہ وہ ویاپم سے بھی بڑا گھوٹالہ ہے۔ کیونکہ بھارتی جنتہ پارٹی کے ایک رکن اسمبلی کہ اپنے کالج سے 117 امیدوار پاس ہوئے ہیں۔ اور ان میں سے 7 کر دیا پہلے دس میں شامل ہیں۔ اسی طرح سے کئی ایسے معاملے ہیں جو سامنے ائے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.