ETV Bharat / state

Narsinghpur Fire Incident مدھیہ پردیش میں آگ لگنے سے دو معصوموں سمیت ایک خاتون کی موت - مدھیہ پردیش میں آتشزدگی

مدھیہ پردیش کے نرسنگھ پور ضلع میں ایک خاتون سمیت دو معصوموں کی آگ لگنے سے موت ہو گئی۔ یہ واقعہ نرسنگھ پور ضلع کے چیچلی تھانہ علاقے میں پیش آیا۔ Fire Incident in Madhya Pradesh

مدھیہ پردیش میں آگ لگنے سے دو معصوموں سمیت ایک خاتون کی موت

author img

By

Published : Apr 5, 2023, 11:38 AM IST

نرسنگھ پور: ریاست مدھیہ پردیش کے نرسنگھ پور ضلع کے چیچلی تھانہ علاقے کے تحت گولگاؤں خورد میں آگ لگنے سے ایک خاتون اور اس کے دو معصوم بچوں کی موت ہو گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق راگھویندر گوڑ مزدوری کا کام کرتا ہے۔ گزشتہ روز وہ اپنے بھائی کے ساتھ گندم کی کٹائی کے لیے کھیت میں گیا تھا۔ گھر پر راگھویندر گوڑ کی بیوی سویتا (25)، چار ماہ کی بیٹی آر بی اور ڈھائی سالہ بیٹا انوراگ موجود تھے۔ کسی وجہ سے سویتا ٹھاکر نے آگ لگا دی جس کی لپیٹ میں اس کے دو بچے بھی آگئے، جن کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ سویتا کو سول اسپتال گاڈر وارا لایا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ کھیت میں کام کرنے والے گھر والوں کو گاؤں کے کسی فرد سے اطلاع ملی تو وہ کھیت سے گھر پہنچے۔

پولیس کیس درج کرکے معاملے کی جانچ کررہی ہے اور پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ آگ کیسے لگی۔ واضح رہے کہ تین ہفتہ قبل مدھیہ پردیش کے دموہ ضلع کے دیہات تھانہ علاقے کے جھیرا گاؤں میں کھیت میں بنی جھونپڑی میں آگ لگنے سے اندر موجود دو بچے زندہ جل گئے تھے۔ اس کی والدہ چولہے پر کھانا پکاتے ہوئے پانی بھرنے گئی تھیں کہ اس دوران یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ماں نے جھونپڑی میں آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھ کر آس پاس کے لوگوں کو مدد کے لیے بلایا، پانی ڈال کر آگ پر قابو پالیا گیا تاہم تب تک آگ میں گھرے دونوں بچے دم توڑ چکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Woman killed Her Kids بے رحم ماں نے اپنے ہی دو معصوم بچوں کا قتل کر دیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.