ETV Bharat / state

Haj Pilgrim مدھیہ پردیش کے عازم حج کا مکہ مکرمہ میں انتقال

author img

By

Published : Jun 22, 2023, 7:58 PM IST

دل کا دورہ پڑنے سے مدھیہ پردیش کے ضلع ہردہ کے 65 سالہ عازم حج محمد صغیر کا مکہ مکرمہ میں انتقال ہوگیا۔ ان کے اہل خانہ کی اجازت کے بعد سپر خاک کیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

بھوپال: مدھیہ پردیش کے ضلع ہردہ کے ایک عازم جو ریاست سے سفر حج پر گئے تھے مکہ میں انتقال ہو گیا ہے۔ لواحقین کی رضامندی کے بعد ان کی مکہ میں ہی تدفین کی گئی۔ موت کی وجہ دل کا دورہ بتایا جارہا ہے۔ بزرگ حاجی کے ساتھ ان کی اہلیہ بھی حج پر گئی ہیں۔ ریاستی حج کمیٹی کوآرڈینیٹر سید شاکر علی جعفری نے بتایا کہ حاجی محمد صغیر جو ہردہ کہ سیرالی گاؤں سے مکہ مکرمہ پہنچے تھے، منگل کی صبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ 65 سالہ محمد صغیر ریٹائرڈ ملازم تھے۔ وہ اپنی اہلیہ عائشہ بی کے ساتھ حج پر گئے تھے۔

دل کا دورہ پڑنے کے بعد انہیں علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ حج کوآرڈینیٹر سید شاکر علی جعفری نے بتایا کہ وہ عزیزیہ بلڈنگ نمبر 452 کے کمرہ نمبر 208 میں مقیم تھے۔ ان کی موت کی خبر ان کے گھر ہردہ میں ان کے اہل خانہ کو پہنچائیں گئی۔ اہل خانہ اور مرحوم صغیر کی اہلیہ کی رضامندی کے بعد ان کی تدفین مکہ میں ہی کی گئی۔ منگل کی صبح ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں حاجیوں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: Last Flight From Bhopal بھوپال سے عازمین کی آخری حج پرواز روانہ

ریاست مدھیہ پردیش کی حاجیوں کی مکہ پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔ فی الحال ممبئی سے پرواز 22 جون تک جاری رہے گی۔ ریاست کو ملے حج کوٹہ کے مطابق تقریبا 6 ہزار کے قریب حاجیوں نے حج پر جانا تھا اس میں اضافی کوٹہ میں ایک ہزار سے زائد اور شامل کیے گئے۔ اس لحاظ سے اس سال ریاست کے 8 ہزار سے زائد حاجی مکہ اور مدینہ کا سفر کرنے والے ہوگئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.