عید الاضحی مسلمانوں کے لیے قربانی کا تہوار ہے۔ جس میں مسلمان اللہ کی راہ میں قربانی دیتے ہیں۔ یہ قربانی جانور کی شکل میں دی جاتی ہے۔ وہیں، یہ بھی کہا گیا ہے کہ جس کی جیسی حیثیت ہے اس کے مطابق قربانی دیتا ہے۔
عیدالاضحیٰ کے موقع پر پوری دنیا کے ساتھ بھوپال میں بھی قربانی کےلیے جانوروں کی خرید و فروخت جاری ہے۔ بھوپال کے آصف علی نے ہر سال کی طرح اس سال بھی قربانی کا بکرا تیار کیا ہے، جس کا وزن 183 کلو ہے اور اس بکرے کی قیمت تقریباً ساڑھے بارہ لاکھ لگائی گئی ہے۔
آصف کے ذریعہ تیار کیے گئے اس بکرے کا نام کنگ-3 ہے جسے بہترین غذا کھلا کر تیار کیا گیا ہے۔
اس بکرے کو روزانہ غذا کے طور پر آدھا کلو گھی، ڈھائی لیٹر دودھ، کاجو، بادام، مکہ، باجرا اور صاف چارہ دیا جاتا ہے، ساتھ ہی روزانہ بکرے کی مالش کی جاتی ہے۔ اور موسم کے حساب سے گرمی میں کولر کا انتظام اور سردیوں میں اسے گرم رکھنے کا کا برابر انتظام کیا جاتا ہے۔
جبل پور: 50 لاکھ سے زائد حوالے کے روپیے کے ساتھ ایک گرفتار
اس بار کنگ-3 بکرے کا نام لمکا بک میں شامل ہونے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے اور یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ اتنے وزن کا بکرا ابھی بھارت میں کہیں بھی موجود نہیں ہے۔