ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں کووڈ۔ 19 کے 93 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 5496 ہوگئی۔ راحت کی خبر یہ ہے کہ ان میں سے اب تک 4074 متاثر صحت مند ہوکر اپنے گھروں کو روانہ ہوچکے ہیں جس کے بعد یہاں ایکٹیو معاملوں کی تعداد 1144 رہ گئی ہے۔
چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر (سی ایم ایچ او) ڈاکٹر پروین جاڑیا نے کل رات بلیٹن جاری کرکے بتایا کہ ٹیسٹ کئے گئے 3158 سیمپلوں میں سے 93 متاثر پائے گئے جبکہ 2298 نمونے جانچ کے لئے موصول ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر جاڑیا نے بتایا کہ اب تک کل 108480 جانچ رپورٹ موصول ہوئی ہیں۔ جس میں متاثرین کی کل تعداد 5496 ہے۔
دوسری جانبب پانچ لوگوں کی موت کے بعد اس وائرس ے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 278 ہوگئی ہے۔ اب تک ادارہ جاتی کوانٹین سینٹروں سے بھی 4825 مشتبہ کو صحت مند پائے جانے پر چھٹی دی جاچکی ہے۔