ETV Bharat / state

بھوپال: کورونا کے 86 نئے معاملے - Deaths of 6 corona positive patients in the last 24 hours

بھوپال میں 1000 کورونا کے سیمپل ٹیسٹ کئے گئے ہیں جس میں 86 کورونا کے نئے مریض سامنے آئے ہیں، اس کے بعد شہر میں کورونا مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 8341 ہو گئی ہے۔

بھوپال: کورونا کے 86 نئے معاملے
بھوپال: کورونا کے 86 نئے معاملے
author img

By

Published : Aug 13, 2020, 6:37 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش میں گزشہ 20 دنوں میں کورونا کے 3044 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔ جبکہ 30798 مریض صحت یاب ہوکر گھر جا چکے ہیں۔

وہیں آج شہر بھوپال میں 1000 کورونا کے سیمپل ٹیسٹ کئے گئے جس میں 86 کورونا کے نئے مریض ملے ہیں۔ ان مریضوں میں ایک ڈاکٹر کی رپورٹ بھی مثبت پائی گئی ہے، جس کے بعد شہر میں کورونا مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 8341 ہو گئی ہے۔

بھوپال علاقے کے گیارہ سو کواٹر میں ایک ہی گھر کے چار افراد کورونا مثبت پائے گئے ہیں وہیں 24 گھنٹے میں 6 کورونا مثبت مریضوں کی موت بھی ہوئی ہے، گزشتہ 20 دنوں میں کورونا ٹیسٹ کے لیے روزانہ 1713 سیمپل لئے گئے ہیں جس سے اب تک شہر میں کل 34 ہزار 275 سیمپل لئے جا چکے ہیں۔

ویڈیو

ریاست اور بھوپال شہر میں کورونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے پیش نظر وزیر داخلہ نروتم مشرا نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم دھیرےدھیرے پٹری پر لوٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ریاست میں نئے کیسز کے ساتھ ساتھ کورونا مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، ریاست میں اب ریکوری ریٹ 75 فیصد ہوگئی ہے اور پورے ملک میں مدھیہ پردیش 15 ویں مقام پر قائم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.