ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جہاں کل رات جانچ رپورٹ میں کورونا سے متاثرہ 84 نئے مریض پائے گئے ہیں وہیں اب تک اندور کل 126 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔
گزشتہ روز 84 نئے مریض ملنے کے بعد اندور میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3344 ہوگئی ہے، جبکہ اب تک ضلع میں 126 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ وہیں 1673 مریض کورونا کو شکست دینے کے بعد گھر چلے گئے ہیں۔
ریاست مدھیہ پردیش میں کل 7537 مریض کورونا سے متاثر ہیں، جبکہ 325 مریض کی موت ہوچکی ہے اور 4050 مریض صحت یاب ہو کر گھر لوٹ چکے ہیں۔