ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں کانگریس رہنما کے بھتیجے کو رقم وصولی کے لیے اغوا کرنے کے بعد قتل کردیا گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق بدمعاشوں نے بچے کواغوا کیا تھا۔ اور ماں باپ سے چار کروڑ روپے کا مطالبہ کیا۔
ماہو علاقے میں رہنے والے کانگریس رہنما وجیندر سنگھ چوہان کے چھوٹے بھائی جتندر سنگھ چوہان کا بیٹا ہرش سنگھ اچانک ہفتے کی شام گھر کے باہر نکلا اور اچانک لاپتہ ہوگیا۔ اطراف واکناف میں تلاش کیا گیا ، نہیں ملنے پر پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے معاملہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
بچے کے لاپتہ ہونے پر پورے علاقے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ پولیس بچے کی تلاش میں لگ گئی وہی رات میں اطلاع ملی کی بچے کی نعش پول کے نیچے سے دستیاب ہوئی ہے۔ فرنچ پولیس موقع پر پہنچ کر بچے کی نعش کو سول ہسپتال بھیجا دیا اس سلسلے میں پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کیا ہے ۔جس میں ایک رشتے دار بھی شامل ہے۔